Kamyabi Ke Teen Usool

Book Name:Kamyabi Ke Teen Usool

حکیم الاُمَّت، مفتی احمد یار خان نعیمی  رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ  اس آیت کے تحت فرماتے ہیں: اس آیت میں تقوی کے بعد وسیلہ کی تلاش کا حکم دے کر بتایا گیا کہ کوئی متقی تقویٰ کے کسی درجہ پر پہنچ کر وسیلے سےبےنیاز نہیں ہو سکتا، لہٰذا کوئی متقی مسلمان یہ نہ سمجھے کہ میں تو متقی ہو گیا اب مجھے اللہ پاک تک پہنچنے کے لئے کسی وسیلہ کی ضرورت نہیں، جیسےہر مومن اَعْمَال و تقویٰ کا حاجت مند ہے یونہی ہر متقی وسیلے  ( یعنی پِیر )  کا محتاج ہے۔  ( [1] )

اللہُ اکبر! معلوم ہوا؛ آدمی نیک اَعْمال کر کے، چاہے کتنے ہی بلند مقام پر پہنچ چکا ہو، اگر وہ اللہ پاک کا قرب حاصِل کرنا چاہتا ہے، اسے بھی پِیر بنانا ہی پڑے گا، پِیر کے بغیر اس راہ کو پار کرنا تقربیاً ناممکن  ( Impossible )  ہے۔ دیکھئے! حُضُور غوثِ پاک  رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ  کتنے بڑے ولیُّ اللہ تھے، آپ پیدائشی ولی ہیں، آپ نے پیدا ہوتے ہی، اپنی اس دُنیوی زندگی کے پہلے ہی دِن روزہ رکھا، کیسے متقی، پرہیز گار، عبادت گزار تھے، اس عزّت و بزرگی کے باوُجُود آپ نے پِیر بنایا، داتا حُضُور  رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ  بھی پیدائشی ولی تھے، آپ نے بھی پیر بنایا، اعلیٰ حضرت امامِ اہلسنت شاہ امام احمد رضا خان  رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ  بھی پیدائشی ولی تھے، آپ نے بھی پِیر بنایا، اس کے عِلاوہ بھی آپ بڑے بڑے اَوْلیائے کرام کی سیرت پڑھ کر دیکھ لیجئے، ان سب نے پِیر بنایا،کسی نہ کسی جامِع شرائط پِیر کے ہاتھ پر بیعت کی، تب ہی قربِ اِلٰہی کی راہ کو پار کیا اور وِلایت کے بلند مقامات پر پہنچے۔

بیٹا! پِیر کے بغیر کوئی چارہ نہیں

سلطان المشائخ حضرت سلطان باہُو  رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ  کتنے بڑےولیُّ اللہ ہیں، آپ بھی پیدائشی ولی تھے اور آپ کی شان تو یہ تھی کہ بچپن مبارک  ( Childhood )  میں جب گلی


 

 



[1]...تفسیر نعیمی، پارہ:6، سورۂ مائدہ، زیر آیت:35، جلد:6، صفحہ:394 ملتقطًا۔