Wiladat e Mustafa Ki Barkat

Book Name:Wiladat e Mustafa Ki Barkat

گندگی سے پاک صاف کر کے ان کے دِلوں کو روشن روشن اور چمکدار  ( Bright )  بنا دیں۔ ( [1] )  

یہ سیدھا راستہ حق کا بتانے آئے ہیں                                          یہ حق کے بندوں کو حق سے مِلانے آئے ہیں

یہ بھولے بچھڑوں کو رستے پہ لانے آئے ہیں  یہ بھولے بھٹکوں کو ہادی بنانے آئے ہیں

خدائے پاک کے جلوے دکھانے آئے ہیں         دِلوں کو نُور کے بقعے بنانے آئے ہیں ( [2] )

مزید ارشاد فرمایا :

وَ  یُعَلِّمُهُمُ  الْكِتٰبَ  وَ  الْحِكْمَةَۚ     ( پارہ : 4 ، آلِ عمران : 164 )

ترجمہ کنزُ العِرْفان : اور انہیں کتاب اور حکمت کی تعلیم دیتا ہے۔

اس جگہ کتاب سے مراد ہے : قرآنِ کریم اور حکمت کا ایک معنیٰ ہے : سُنّت و حدیث۔ ( [3] )  مطلب یہ کہ محبوبِ ذیشان ، مکی مدنی سلطان صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم لوگوں کو اللہ پاک کی کِتَاب سکھانے ، حدیثیں بتانے اور اپنی سُنّت سکھانے کے لئے تشریف لائے ہیں۔

قرآن سیکھنے کا درست انداز

پیارے اسلامی بھائیو ! آج کل فتنوں کا دور ہے ، لوگوں کے اندر مسلسل سُستی  ( Laziness )  آتی جا رہی ہے ، بعض لوگوں کو قرآنِ کریم سیکھنے کا شوق اُٹھتا ہے ، اچھی بات ہے مگر یہ قرآن سیکھنے کے لئے سوشل میڈیا کا سہارا لیتے ہیں ، وہ لوگ جو خُود جاہِل ہیں ، ان کی ویڈیوز دیکھ کر ، اس کے کلپ سُن کر قرآنِ کریم کو سمجھنے کی کوشش کرتے ہیں۔ یاد رکھئے ! قرآنِ کریم کوئی عام کتاب  ( Ordinary Book )  نہیں ہے ، اسے سمجھنا اتنا آسان  ( Easy )  نہیں ہے۔ خود


 

 



[1]... تفسیرِ نعیمی ، پارہ : 4 ، آلِ عمران ، زیرِ آیت : 164 ، جلد : 4 ، صفحہ : 349 خلاصۃً۔

[2]... سامانِ بخشش ، صفحہ : 137۔

[3]... تفسیرِ نعیمی ، پارہ : 4 ، آلِ عمران ، زیرِ آیت : 164 ، جلد : 4 ، صفحہ : 346 خلاصۃً۔