Book Name:Wiladat e Mustafa Ki Barkat
کی خُوب تعظیم و توقیر کا حکم دیا ہے ، علّامہ اسماعیل حَقی رحمۃُ اللہ عَلَیْہ فرماتے ہیں : سرکارِ عالی وقار ، مکی مدنی تاجدار صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کے میلاد کی محفل سجانا بھی آپ کی تعظیم و توقیر ( Respect ) میں شامِل ہے۔ ( [1] )
ذکرِ میلادِ مبارَک کیسے چھوڑیں ہم بھلا جن کا کھاتے ہیں اُنہی کے گیت گاتے جائیں گے
مُنْعَقِد کرتے رہیں گے اجتماعِ ذکرونعت دھوم اُن کی نعت خوانی کی مچاتے جائیں گے
شیخ عبد الحق مُحَدِّث دہلوی رحمۃُ اللہ عَلَیْہ فرماتے ہیں : سرکارِ مدینہ ، راحتِ قلب و سینہ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کی وِلادت کی رات خوشی منانے والوں کی جزا یہ ہے کہ اللہ پاک انہیں اپنے فضل و کرم سے جَنّاتُ النَّعِیْم میں داخِل فرمائے گا * مسلمان ہمیشہ سے محفلِ میلاد سجاتے ، وِلادت کی خوشی میں دعوتیں دیتے ، کھانے پکواتے اور خوب صدقہ و خیرات کرتے آئے ہیں * وِلادتِ مصطفےٰ کے موقع پر خوب خوشی کا اِظْہار کیا جاتا ہے * راہِ خُدا میں دِل کھول کر خرچ کیا جاتا ہے * آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کی وِلادتِ باسعادت کے ذِکْر کا اہتمام کیا جاتا ہے * مکانوں کو سجایا جاتا ہے * ان تمام اچھے کاموں کی برکت سے مسلمانوں پر اللہ پاک کی رحمتوں کا نزول ہوتا ہے۔ ( [2] )
اسلام کے پہلے بادشاہ ، امیرِ سلطنتِ مصطفےٰ ، عظیم صحابئ رسول حضرت امیرِ معاویہ رَضِیَ اللہ عنہ فرماتے ہیں : ایک مرتبہ صحابۂ کرام علیہمُ الرّضوان حلقہ بنائے بیٹھے تھے کہ سرکارِ عالی