Book Name:Wiladat e Mustafa Ki Barkat
مصطفےٰ یعنی ربیع الاول شریف تشریف لا رہا ہے۔
پُرنُور ہے زمانہ صبحِ شبِ وِلادت پردہ اُٹھا ہے کس کا صبحِ شبِ وِلادت
دِل جگمگا رہے ہیں قسمت چمک اُٹھی ہے پھیلا نیا اُجالا صبحِ شبِ وِلادت
پیارے ربیع الاول تیری جھلک کے صدقے چمکا دیا نصیبا صبحِ شب ِوِلادت ( [1] )
پیارے اسلامی بھائیو ! مِیْلاد شریف منانا * آمدِ مصطفےٰ کے مہینے میں خوشیاں منانا * گھر * گلیاں * محلے سجانا * میلاد شریف کی محفلیں سجانا * اس خوشی میں لنگر بنانا * کھانے تقسیم کرنا وغیرہ بہت ہی سعادت کی بات ہے بلکہ یہ وہ نیک کام ہے جس میں دِین و دُنیا کی سعادتیں جمع کر دی گئی ہیں۔
آمنہ کے گھر مُحَمَّد کی وِلادت ہو گئی خوب جھومو اَہلِ ایماں عیدِ میلادُ النبی
خوب جھومو اے گنہگاروتمہاری عید ہے ہو گیا بخشش کاساماں عیدِ میلادُ النبی
غم کے مارو ! بےسہارو ! بس تمہاری عید ہے ہو گیا راحت کا ساماں عیدِ میلادُ النبی
غم نصیبو ! اب غموں کا دُور اندھیرا ہو گیا تم مناؤ خوب خوشیاں عیدِ میلادُ النبی ( [2] )
قرآنِ کریم میں مِیْلاد کا ذِکْر
پیارے اسلامی بھائیو ! ہمارے آقا و مولیٰ ، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم مخلوق میں سب سے اَفْضَل و اعلیٰ ہیں۔ الحمد للہ ! قرآنِ کریم میں کُل 7 ہزار مقامات پر آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کا واضِح لفظوں میں ذِکْرِ پاک آیا ہے ( [3] ) * قرآنِ کریم میں آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم