Wiladat e Mustafa Ki Barkat

Book Name:Wiladat e Mustafa Ki Barkat

مدد سے آسانی کے ساتھ مدنی قاعِدہ پڑھ کر ، اس کی مشق  ( Practice ) کر کے دُرُست مخارج اور ضروری تجوید سیکھی جا سکتی ہے۔ یہ ایپلی کیشن اپنے اسمارٹ فون میں انسٹال کر لیجئے ، خود بھی فائدہ اُٹھائیے اور دوسروں کو بھی ترغیب دلائیے۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب !                                                   صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

بیان کو اختتام کی طرف لاتے ہوئے ایک شرعِی مسئلہ عرض کرتا ہوں :

درست کیا ہے ؟

 ( درست شرعی مسئلہ اور عوام میں پائی جانے والی غلط فہمی کی نشاندہی )

مسئلہ : صفر یا  ربیع الاول  میں کام کرنے کو نقصان دہ اور منحوس سمجھنا  غلط و بے اصل ہے۔

وضاحت : بعض لوگ صفر یا  ربیع الاول  میں کام کرنے ، تعمیرات کروانے وغیرہ کو نقصان دہ ومنحوس سمجھتے ہیں ، لیکن یاد رکھئے... !  !  صفر یاربیع الاول یاکسی اور مہینے میں تعمیرات  ( Construction )  یادیگر کوئی بھی جائز کام کرسکتے ہیں ، شرعاً اس کی کوئی بھی ممانعت نہیں اور کسی کاان مہینوں میں کام کرنے کونقصان دہ ومنحوس سمجھناغلط وبے اصل ہے ایسی سوچ زمانہ جاہلیت میں پائی جاتی تھی ، جس سے اسلام نے منع کردیا۔ اللہ پاک ہمیں دُرست اسلامی اَحْکام سیکھنے اور ان پر عمل کرنے کی توفیق نصیب فرمائے۔آمِیْن بِجَاہِ  خَاتَمِ النَّبِیّٖن صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم ۔

اَسْمَاءُ الحسنیٰ کی برکات  ( وظیفہ )

یَا عَلِیُّ

یہ اللہ پاک کا پیارا نام ہے اور اسے پڑھنے کی ایک برکت یہ ہے کہ جو ورم  ( یعنی سوجن )