Book Name:Wiladat e Mustafa Ki Barkat
دئیے جاتے ہیں ( [1] ) * حضرت خواجہ جنید بغدادی رحمۃُ اللہ عَلَیْہ فرماتے ہیں : محفلِ میلاد شریف میں شرکت کرنے اور اس محفل کی عزّت و تکریم کرنے سے ایمان مضبوط ہوتا ہے ( [2] ) * علّامہ قسطلانی رحمۃُ اللہ عَلَیْہ فرماتے ہیں : * میلاد منانے کی برکت سے پُورا سال گھر میں امان رہتی ہے * حُصُولِ مقاصد کے لئے میلاد منانے والے کو خوشیاں ملتی اور * دِلی مرادیں پُوری ہوتی ہیں۔ ( [3] )
تیرا کھاواں میں تیرے گیت گاواں یارسولَ اللہ!
تیرا میلاد میں کیوں نہ مناواں یارسولَ اللہ!
میلاد منانا جنت میں لے جانے والا کام ہے !
حضرت سِرِّی سقطی رحمۃُ اللہ عَلَیْہ نے فرمایا : جو محفلِ میلاد میں جانے کا ارادہ کرے ، وہ اَصْل میں جنّت کے باغوں میں جانے کا ارادہ کرتا ہے ، کیونکہ محفلِ میلاد صِرْف و صِرْف محبّتِ رسول کی وجہ سے ہی سجائی جاتی ہے اور رسولِ اکرم ، نورِ مُجَسَّم صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کا فرمانِ عالی شان ہے : مَنْ اَحَبَّنِی کَانَ مَعِیَ فِی الْجَنَّۃِ جو مجھ سے محبت کرے ، وہ جنّت میں میرے ساتھ ہو گا۔ ( [4] )
میلاد شریف کی برکت سے شِفَا مل گئی
حضرت میاں غُلام حیدر رحمۃُ اللہ عَلَیْہ بلوچستان کے ایک بزرگ ہوئے ہیں ، ان کا ایک