Wiladat e Mustafa Ki Barkat

Book Name:Wiladat e Mustafa Ki Barkat

میلاد کا اہتمام کرے۔ جن کو اللہ پاک نے استطاعت دی ہے ، وہ چاہے بڑے پیمانے پر محفلِ پاک کا اہتمام کریں اور جو غریب ہیں ، وہ بھی اپنی استطاعت کے مطابق  گھر میں محفلِ پاک کا اہتمام کریں ، چاہے مختصر سا پروگرام کر لیں مگر محفلِ میلاد لازمی سجائیں۔ کوئی مشکل نہیں ہے ، اپنے گھر میں جہاں سہولت ہو پردے کے اہتمام کے ساتھ جگہ مختص کیجئے ! گلی محلے کے زیادہ نہیں تو 8 ، 10 اسلامی بھائیوں کو دعوت دے لیجئے ! محلے کی مسجد کے عاشِقِ رسول امام صاحب کی خِدْمت میں عرض کیجئے ! اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم ! وہ ذِکْرِ محبوب کے لئے منع نہیں کریں گے ، مختصر تلاوت ہو ، ایک ، دو نعتیں پڑھ لیجئے ! امام صاحب 15 ، 20 منٹ کا بیان کر دیں ، اگر امام صاحِب یا کسی عاشِقِ رسول مبلغ کی ترکیب نہ بھی بَن پائے تو بھی مشکل نہیں ، شیخِ طریقت ، امیرِ اہلسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا رسالہ ہے : صبحِ بہاراں ، اسی طرح مکتبۃ المدینہ کے اور بھی  رسائل ہیں؛ مثلاً سیاہ فام غلام ، بھیانک اُونٹ ، بڈھا پجاری ، نور والا چہرہ ، نور کا کھلونا ، عاشقِ میلادبادشاہ  ان میں سے کوئی  بھی رسالہ  یا شانِ مصطفیٰ پر 12 بیانات والی مختصر کتاب  حاصِل کیجئے ! چاہیں تو دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ www.dawateislami.net سے مفت ڈاؤن لوڈ کر لیجئے ! خُود ہی پڑھ کر سُنا دیجئے ! بیان ہو جائے گا ، آخر میں اپنی استطاعت کے مطابق شیرینی وغیرہ تقسیم کر دیجئے ! اگر شیرینی بھی مُیَسَّر نہ ہو تو کوئی بات نہیں ، جو مُیَسَّر ہو ، وہی سہی ، میلاد منانے کے لئے لنگر یا شیرینی وغیرہ ضروری بھی نہیں ہے ، اللہ پاک کی بارگاہ میں پیسہ اور اہتمام نہیں بلکہ دِل کا اِخْلاص قبول ہوتا ہے۔  لہٰذا اللہ پاک نے جو توفیق بخشی ہے ، شرکائے محفل کی خِدْمت میں پیش کر دیجئے ! میلاد کی محفل ہو جائے گی ، اس کے صدقے اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْمْ ! سارا سال گھر میں برکت رہے گی۔