Book Name:Wiladat e Mustafa Ki Barkat
میں داخِل نہیں ہوتے جس گھر میں کُتّا یا تصویر ہو۔ ( [1] ) * جو کوئی ( جاندارکی ) تصویر بنائے گا اللہ پاک اُس کو تب تک عذاب دیتا رہے گا جب تک اُس تصویر میں رُوح نہ پُھونک دے اور وہ اُس میں کبھی بھی رُوح نہ پُھونک سکے گا۔ ( [2] ) ( 4 ) : جشنِ ولادت کی خوشی میں بعض جگہ گانے باجے بجائے جاتے ہیں ایسا کرنا گناہ ہے۔ اِس سلسلے میں 2رِوایات پیشِ خدمت ہیں : * سرکارِ مدینہ صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا : مجھے ڈھول اور بانسری توڑنے کا حکم دیا گیا ہے۔ ( [3] ) * حضرتِ ضَحاک رحمۃُ اللہ عَلَیْہ سے روایت ہے : گانا دل کو خراب اوراللہ پاک کو ناراض کرنے والا ہے۔ ( [4] ) ( 5 ) : نعتِ پاک بے شک چَلایئے مگر دھیمی آواز میں اوراِس احتیاط کے ساتھ کہ کسی عبادت کرنے والے ، سوتے ہوئے یا مریض وغیرہ کو تکلیف نہ ہو اور اذان و اوقاتِ نَماز کی بھی رِعایت کیجئے۔ ( عورت کی آواز میں نعت مت چلایئے ) ( 6 ) : گلی یا سڑک وغیرہ کی زمین پر اِس طرح سجاوٹ ( Decoration ) کرنا ، پرچم گاڑناجس سے راستہ چلنے اور گاڑی چلانے والے مسلمانوں کو تکلیف ہو ، ناجائز ہے ( 7 ) : چَراغاں دیکھنے کےلئے عورتوں کااَجنبی مردوں میں بے پردہ نکلنا حرام و شَرمناک ہے اور باپردہ عورتوں کا بھی مُروَّجہ انداز میں مَردوں میں اختِلاط ( یعنی خَلط مَلط ہونا ) انتِہائی افسوس ناک ہے۔ بجلی ( Electricity ) کی چوری بھی ناجائز ہے۔لہٰذا اس سلسلے میں بجلی فراہم کرنے والے ادارے سے رابِطہ کر کے جائزذرائِع سے چَراغاں کی ترکیب بنایئے ( 8 ) : جُلوسِ میلاد میں حتّی الْامکان باوُضو رہئے ، نَمازِ باجماعت کی پابندی کا خیال رکھئے۔ عاشِقانِ رسول نَماز کی