Wiladat e Mustafa Ki Barkat

Book Name:Wiladat e Mustafa Ki Barkat

ان کی مثال ایسے ہے جیسے الٹا رکھا ہوا شیشہ ہو ، اللہ پاک کے فضل سے ماہِ طیبہ ، رسولِ خُدا ، احمد مجتبیٰ صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم  ایسے لوگوں میں تشریف لائے اور اپنی نُورانی شُعاؤں سے ان کے اندھے شیشوں یعنی سیاہی میں ڈوبے ہوئے دِلوں کو روشن کر دیا۔ ( [1] )

دن پھر گئے ہمارے سوتے نصیب جاگے                     خُورشید ہی وہ چمکا صُبحِ شبِ وِلادت ( [2] )

صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب !                                                   صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

برکاتِ میلاد

پیارے اسلامی بھائیو ! یہ ایک آیتِ کریمہ ہم نے سُننے کی سَعَادت حاصِل کی ، اس آیت میں اللہ پاک نے محبوبِ ذیشان ، مکی مدنی سلطان صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کی دُنیا میں تشریف آوری کو  بڑا احسان فرمایا ہے اور جب اللہ پاک احسان فرمائے ، اللہ پاک کی نعمت ملے تو ہم نے کیا کرنا ہے ؟ دوسرے مقام پر اللہ پاک فرماتا ہے :

وَ اَمَّا بِنِعْمَةِ رَبِّكَ فَحَدِّثْ۠(۱۱)   ( پارہ : 30 ، الضحیٰ : 11 )

ترجمہ کنزُ العِرْفان : اور اپنے رب کی نعمت کا خوب چرچا کرو۔

پتا چلا ! جب اللہ پاک کی طرف سے کوئی نعمت ملے تو اس نعمت کا شکر ادا کرنے کے لئے اس کا چرچا کرنا چاہئے۔ میلاد اصل میں یہی ہے ، میلاد شکرِ نعمت ہے اور ہم جانتے ہیں کہ نعمت جتنی بڑی ہو ، شکر بھی اتنے ہی جوش و خروش سے ادا کیا جاتا ہے۔ مثال کے طور پر * آپ کو 10 روپے کی ضرورت تھی ، کسی نے آپ کو دے دئیے۔ آپ اس کو شکریہ بول دیں گے * لیکن جب آپ کی پرموشن ہوتی ہے ، کام میں ، نوکری  ( Job )  پر ترقی  ( Promotion )  


 

 



[1]... تحفۂ معراج  النبی ، صفحہ : 253-254ملتقطًا۔

[2]... ذوقِ نعت ، صفحہ : 96۔