Book Name:Wiladat e Mustafa Ki Barkat
غور فرما لیجئے ! قرآن وہ عظیم الشان کتاب ہے کہ یہ کِتاب سکھانے کے لئے اللہ پاک نے امامُ الانبیا صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کو بھیجا ہے۔ واضِح سی بات ہے ، نصاب ( Syllabus ) جتنا عظیم اورجتنی بڑی کلاس کا ہو ، استاد بھی اتنا ہی ماہِر ( Expert ) چُناجاتا ہے ، اب بتائیے ! وہ عظیم الشان کتاب کہ جو پڑھانے کے لئے ، سکھانے کے لئے رَبِّ رحمٰن نے امامُ الانبیا صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کو بھیجا ہو ، کیا ہم اس کتاب کوصِرْف چند ویڈیو کلپ اور 2 ، 4 اُردو کے ترجمے پڑھ کر سیکھنے بیٹھیں گے تو سیکھ جائیں گے ؟ نہیں... ! ! یہ عظیم نصاب ہے * اسے سیکھنے اور سمجھنے کے لئے باقاعِدہ کسی عاشقِ رسول عالِمِ دِین کی خِدْمت میں حاضِر ہو کر سیکھنا چاہئے * اگر تفسیرِ قرآن سے متعلق ویڈیوز وغیرہ دیکھنی ہوں تو وہ بھی کسی عاشِقِ رسول مستند عالِمِ دِین ہی کی دیکھیں * عاشقانِ رسول عُلَمائے کرام ہی کی لکھی ہوئی تفاسیر پڑھیں * الحمد للہ ! دعوتِ اسلامی نے تفسیر صراط الجنان عطا کی ہے ، اسے پڑھیئے ! * تفسیر نُور العرفان پڑھیئے ! * تفسیر خزائن العرفان پڑھیئے ! تفسیر صراط الجنان کی تو الحمد للہ ! موبائِل ایپلی کیشن بھی موجود ہے ، وہ اپنے موبائِل میں انسٹال کر لیجئے ! اس سے فائدہ اُٹھائیے ! مدنی چینل پر درسِ قرآن کے پروگرام دیکھئے ! اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم ! نُورِ قرآن ، فیضانِ قرآن نصیب ہو گا۔ اللہ پاک عَمَل کی توفیق عطا فرمائے۔ آمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم ۔
اس کے بعد اللہ پاک نے فرمایا :
وَ اِنْ كَانُوْا مِنْ قَبْلُ لَفِیْ ضَلٰلٍ مُّبِیْنٍ(۱۶۴) ( پارہ : 4 ، آلِ عمران : 164 )
ترجمہ کنزُ العِرْفان : اگرچہ یہ لوگ اس سے پہلے یقینًا کھلی گمراہی میں پڑے ہوئے تھے۔
اس میں بھی رسولِ ذیشان ، مکی مدنی سلطان صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کی نعتِ پاک ہے ، اعلیٰ