Book Name:Wiladat e Mustafa Ki Barkat
محفلِ میلادِ مصطفےٰ کی برکتیں
عُلمائے کرام فرماتے ہیں : میلاد منانا تعظیمِ مصطفےٰ کی ایک صُورت ہے * میلاد منا کر مسلمان اللہ پاک کی ایک بڑی نعمت ( یعنی سرورِ عالَم ، نورِ مُجَسَّم صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کی آمد ) کا ذِکْر کرتے * اور ا س نعمت کا شکر بجا لاتے ہیں * میلاد کے ذریعے سے وَعْظ و نصیحت کی جاتی ہے * میلاد کی برکت سے دِل میں عظمتِ رسول بڑھتی ہے * میلاد کی برکت سے عشقِ رسول میں اِضافہ ہوتا ہے * اور عشقِ رسول کی برکت سے ایمان مضبوط ہوتا ہے گویا میلاد منانا ایمان کی مضبوطی کا ذریعہ ہے * ذِکْرِ مصطفےٰ کی محفل پر رحمت کے فرشتے اُترتے ہیں * اورمیلاد کی برکت سے دین و دُنیا کی بےشمار ( Countless ) برکتیں ملتی ہیں۔ ( [1] )
* امام جلال الدِّیْن سیوطی شافعی رحمۃُ اللہ عَلَیْہ فرماتے ہیں : جس گھر ، مسجد یا محلّہ میں میلاد شریف پڑھا جائے * فرشتے اُس گھر ، مسجد اور محلّہ کو گھیر لیتے ہیں * اور فرشتوں کے سردار یعنی حضرت جبریل ، حضرت میکائیل ، حضرت اسرافیل اور حضرت عزرائیل علیہمُ السَّلام میلاد شریف پڑھنے والوں کے لئے رحمت و رِضوان کی دُعا کرتے ہیں * جس گھر میں میلاد شریف پڑھا جائے * اللہ پاک اس گھر کو قحط سالی ( Famine ) * وبائی امراض ( Endemic Diseases ) * آگ لگنے * ڈوبنے اور ایسی بہت سی آفات سے محفوظ رکھتا ہے * اس گھر کے رہنے والوں کو بُغض و حسد سے * بُری نظر سے * اور چوری وغیرہ کے خطرے سے بچایا جاتا ہے * اور اس گھر کے اَہْلِ خانہ کا کوئی فرد انتقال کر جائے تو اس پر نَکِیْرَین ( یعنی قبر میں سوال پوچھنے والے فرشتوں ) کے سوالوں کے جواب آسان کر