Book Name:Wiladat e Mustafa Ki Barkat
جماعت ترک کرنے والے نہیں ہوا کرتے۔ ( 9 ) : جُلوسِ مِیلاد میں گھوڑا گاڑی اور اُونٹ گاڑی مت لایئے کیوں کہ گھوڑے اور اُونٹ کے پیشاب اور لِیدسے عاشِقان رسول کے کپڑے وغیرہ پلید ہونے کا اندیشہ رہتاہے۔ ( 10 ) : جُلوس میں مکتبۃُ المدینہ کے رسالے خوب تقسیم کیجئے ، پھل اور اناج وغیرہ تقسیم کرنے میں بھی پھینکنے کے بجائے لوگوں کے ہاتھوں میں دیجئے ، زمین پر گرنے بِکھرنے اور قدموں تلے کچلنے سے ان کی بے حُرمتی ہوتی ہے۔ ( 11 ) : اشتِعال انگیز نعرےبازی پُروقار جُلوسِ میلاد کو مُنتَشِر کرسکتی ہے ، پُر اَمن رہنے میں آپ کی اپنی بھلائی ہے۔ ( 12 ) : خدانخواستہ اگر کہیں ہلکا پھلکا پتھراؤ ہوبھی جائے تب بھی جذبات میں آکر جوابی کاروائی پر نہ اُترآئیں کہ اس طرح آپ کا جلوسِ میلاد تِتّر بِتّر اور دشمن کی مُراد بارآور۔ ( [1] )
غُنچے چَٹکے ، پُھول مہکے ہر طرف آئی بہار ہو گئی صبحِ بَہْاراں عید ِ میلادُ النّبی ( [2] )
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب ! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
مدنی قاعِدہ ( Madani Qaida ) موبائِل ایپلی کیشن
پیارے اسلامی بھائیو ! قرآنِ کریم کا فیضان عام کرنے کے لئے دعوتِ اسلامی کے I.T ڈیپارٹمنٹ نے ایک موبائِل ایپلی کیشن جاری کی ہے ، جس کا نام ہے : مدنی قاعِدہ ( Madani Qaida ) ۔ اس ایپلی کیشن میں مکمل مدنی قاعِدہ اور اس کی آڈیو ( Audio ) شامِل کی گئی ہے یعنی اس ایپلی کیشن میں آپ مدنی قاعدے کے جس حرف یا جس لفظ پر کلک ( Click ) کریں گے ، آڈیو ( Audio ) میں اس کا تَلَـفُّـظْ چلے گا ، یُوں اس ایپلی کیشن کی