Book Name:Wiladat e Mustafa Ki Barkat
جشنِ وِلادت منانے کے 12 مدنی پھول
عظیم عاشقِ میلاد ، شیخِ طریقت ، امیرِ اہلسنت حضرت علّامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ فرماتے ہیں : ( 1 ) : جشنِ ولادت کی خوشی میں مسجِدوں ، گھروں ، دکانوں ، سُواریوں پر اور اپنے مَحَلّے میں مدنی پرچم لہرایئے * خوب چَراغاں کیجئے * اپنے گھرپر کم ازکم 12بَلْب تو ضَرور روشن کیجئے * ربیعُ الاوّل شریف کی بارھویں رات حُصُولِ ثواب کی نیّت سے اجتِماعِ میلاد میں شرکت کیجئے * اور صُبحِ صادِق کے وَقت سبز سبز مدنی پرچم اُٹھائے دُرُودوسلام پڑھتے ہوئے اشکبار آنکھو ں کے ساتھ صبحِ بہاراں کا اِستِقبال ( Welcome ) کیجئے * 12 ربیعُ الاوّل شریف کے دن ہو سکے تو روزہ رکھ لیجئے کہ ہمارے پیارے آقا مکّی مَدَنی مصطفےٰ صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم پیر شریف کو روزہ رکھ کر اپنا یومِ وِلادت مناتے تھے۔ ( [1] ) ( 2 ) : کعبۃُ اللہ شریف کے نقشے ( Model ) میں مَعَاذَ اللہ کہیں کہیں گُڑیوں کا طواف دکھایا جاتا ہے ، یہ گناہ ہے۔زمانۂ جاہلیت میں کعبۃُ اللہ شریف میں 360 بُت رکھے ہوئے تھے ، ہمارے پیارے آقا صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نے فتحِ مکّہ کے بعد کعبۃُ الْمُشَرَّفہ کو بُتوں سے پاک فرمادیا لہٰذا نقشے میں بھی بُت ( گُڑیاں ) نہیں ہونے چاہئیں ، اس کی جگہ پلاسٹک کے پُھول رکھے جاسکتے ہیں۔ ( طوافِ کعبہ کے منظر کی تصویر جس میں چہرے واضِح نظر نہیں آتے اُس کو مسجِد یا گھر وغیرہ میں لگانا جائز ہے ، ہاں جس تصویر کو زَمین پر رکھ کر کھڑے کھڑے دیکھنے سے چہرہ واضِح نظر آئے اُسکا آویزاں کرنا ناجائز وگناہ ہے ) ( 3 ) : ایسےباب ( Gate ) لگانا جائز نہیں جن میں جانداروں کی تصویریں بنی ہوئی ہوں۔ جانداروں کی تصاویر ( Pictures ) کی مَذمَّت میں 2 احادیثِ مبارَکہ پڑھئے اور خوفِ خُداوندی سے لرزئیے : * ( رَحمت کے ) فِرِشتے اُس گھر