Book Name:Wiladat e Mustafa Ki Barkat
کے مبارک ناموں کا بھی ذِکْر ہے * آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کی جائے وِلادت ( Birthplace ) کا بھی ذِکْر ہے * آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کے مبارک اَعْضا کا بھی ذِکْر ہے * آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کی صِفَات کا بھی ذِکْر ہے * آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کے فضائل کا بھی ذِکْر ہے اور الحمد للہ ! قرآنِ کریم میں 2 ، 4 مرتبہ نہیں بلکہ ایک محتاط اندازے ( Estimate ) کے مطابق کُل 27 مقامات پر مِیْلاد ( یعنی آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کی دُنیا میں تشریف آوری ) کا ذِکْر موجود ہے۔
حسنؔ وِلادتِ سرکار سے ہوا روشن مرے خُدا کو بھی پیاری ہے بارہویں تاریخ ( [1] )
بیان کی ابتدا میں ہم نے پارہ : 4 ، سورۂ آلِ عِمْران کی آیت : 164 سننے کی سعادت حاصِل کی * اس آیتِ کریمہ میں بھی آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کی دُنیا میں تشریف آوری کا بیان ہے * آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کے فضائِل و مناقب کا بیان ہے * آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم دُنیا میں تشریف لائے ، رسول بن کر آئے * اِیْمان دینے آئے * قرآن سکھانے آئے * عِلْم و حکمت بتانے آئےدِلوں کو چمکانے آئے اور بھٹکی ہوئی انسانیت کو حق کا رستہ بتانے کے لئے تشریف لائے * یہ سب باتیں اس آیتِ کریمہ میں بیان ہوئی ہیں۔
اب ذرا خُود غور فرمائیے ! ہم جب مِیلاد مناتے ہیں * میلادِ مصطفےٰ کی محفل سجاتے ہیں * اجتماعِ میلاد کرتے ہیں تو اس میں کیا ہوتا ہے ؟ * تِلاوت ہوتی ہے * نعتیں پڑھی جاتی ہیں * پیارے آقا ، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کی وِلادتِ باسعادت کابیان ہوتا ہے * آپ کے معجزات ( Miracles ) کا بیان ہوتا ہے * آپ کے فضائِل و مناقب کا بیان ہوتا ہے۔ یعنی وہی باتیں جو قرآن و حدیث میں ذِکْر ہوئی ہیں ، وہی بیان ہوتی ہیں۔