Book Name:Qurbani Ke Aadab
کیا ہے ؟ قربانی ہمیں درس کیا دیتی ہے ؟ یہ مقصد ہم کب پُورا کریں گے ؟
آہ طغیانیاں گُنَاہوں کی پار نیّا مری لگا یارَبّ !
نفس و شیطان ہو گئے غالِب ان کے چُنگل سے تُو چھڑا یارَبّ !
نیم جاں کر دیا گُنَاہوں نے مرضِ عصیاں سے دے شفا یارَبّ ! ( [1] )
سُنّتِ ابراہیمی کو ادا کیجئے !
پیارے اسلامی بھائیو ! قربانی سُنّتِ ابراہیمی ہے ، اسی پر ہم غور کر لیں ، حضرت ابراہیم عَلَیْہِ السَّلَام کا مبارک انداز کیا ہے ؟ آپ کی سیرتِ پاک ہمیں کیا سکھاتی ہے ؟
حضرت ابراہیم عَلَیْہِ السَّلَام کی عمر مبارک 7 سال تھی ، ( [2] ) اللہ پاک نے آپ کو فرمایا :
اَسْلِمْۙ ( پارہ : 1 ، سورۂ بقرہ : 131 )
ترجَمہ کنزُ العرفان : فرمانبرداری کر ۔
حضرت ابراہیم عَلَیْہِ السَّلَام نے 7 سال کی عمر مبارک میں عرض کیا :
قَالَ اَسْلَمْتُ لِرَبِّ الْعٰلَمِیْنَ(۱۳۱) ( پارہ : 1 ، سورۂ بقرہ : 131 )
ترجَمہ کنزُ العرفان : تو اس نے عرض کی : میں نے فرمانبرداری کی اس کی جو تمام جہانوں کا پالنے والا ہے۔
حضرت ابراہیم عَلَیْہِ السَّلَام نے 7سال کی عمر میں رَبِّ کریم کی بارگاہ میں یہ عرض کیا ، پھر ساری زِندگی اس پر قائِم رہے ، آپ پر مصائِب بھی آئے ، پریشانیاں بھی آئیں ، دُکھ بھی آئے ، آپ کو تکلیف بھی پہنچائی گئی مگر ایک لمحے کے لئے بھی آپ کے قدم ڈگمگائے