Book Name:Qurbani Ke Aadab
جاری کی ہے۔اس ایپلی کیشن کے ذریعے بہت آسان انداز سے بچوں کی تربیت کی جاسکتی ہے * اس اپیلی کیشن میں بچوں کے لئے 6کلمے آڈیو کی صورت میں لفظ کی ادائیگی اور ترجمے کے ساتھ * روزمرہ کی 16مختلف دعائیں مثلاً پانی پینے کی دُعا ، کھانا کھانے سے پہلے اور بعد کی دُعا ، دودھ پینے کی دُعا ، سوتے وقت کی دُعا وغیرہ لفظ کی ادائیگی اور ترجمے کے ساتھ * اور مختلف موضوعات پر سنتیں اور آداب وغیرہ شامِل ہیں۔ اپنے موبائل میں یہ ایپلی کیشن انسٹال کر کے فائدہ اُٹھائیے اور دوسروں کو بھی ترغیب دلائیے۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب ! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد
بیان کو اختتام کی طرف لاتے ہوئے ، آئیے ! ایک شرعِی مسئلہ سنتے ہیں :
( درست شرعی مسئلہ اور عوام میں مشہور غلطی کی نشاندہی )
مسئلہ : قربانی کا گوشت مُحَرَّم تک بچا کر رکھنے میں کوئی حرج نہیں ہے۔
وضاحت : عوام میں یہ مسئلہ مشہور ہے کہ قربانی کا گوشت مُحَرَّم سے پہلے پہلے ختم کر دینا ضروری ہے کیونکہ مُحَرَّمُ الحرام میں قربانی کا گوشت کھانا گُنَاہ ہے۔ یہ بالکل غلط بات ہے ، شرعِی لحاظ سے اس کی کوئی حیثیت نہیں ہے۔ دُرُست بات وہ ہے جو حدیثِ پاک میں بیان ہوئی ، چنانچہ مسلم شریف میں ہے ، اللہ پاک کے آخری نبی ، رسولِ ہاشمی صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے فرمایا : نَہَیْتُکُمْ عَنْ لُحُوْمِ الْاَضَاحِیْ فَوْقَ ثَلَاثٍ فَاَمْسِکُوْا مَا بَدَا لَکُمْ یعنی میں نے تمہیں 3 دِن سے زیادہ قربانی کا گوشت رکھنے سے منع کیا تھا ، اب جب تک چاہو رکھو ! ( [1] )