Book Name:Qurbani Ke Aadab
اس حدیثِ پاک کی شرح میں عُلَما فرماتے ہیں : اسلام کے شروع میں مسلمانوں پر غُربَت کا غلبہ تھا ، اس لئے حکم تھا کہ 3 دِن کے کھانے کے لئے اپنے پاس رکھ کر باقی سب گوشت غریبوں میں تقسیم کر دیا جائے ! پھر جب اللہ پاک نے مسلمانوں کو مال کی کثرت سے نوازا تو یہ حکم ختم کر دیا گیا ، اب چاہے سال بھر تک قربانی کا گوشت کھاؤ ! اس میں کوئی حرج نہیں ہے۔ ( [1] ) اللہ پاک ہمیں دُرست اسلامی اَحْکام سیکھنے اور ان پر عمل کرنے کی توفیق نصیب فرمائے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم ۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب ! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد
اَسْمَاءُ الحسنیٰ کی برکات ( وظیفہ )
یَا خَافِضُ
جوکوئی 500 بار یَا خَافِضُ پڑھ لے ، دشمن سے اَمان میں رہے گا۔ اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم ! ۔ ( [2] )
اللہ پاک ہمیں عمل کی توفیق عطا فرمائے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم ۔