Book Name:Qurbani Ke Aadab
آیتِ کریمہ میں بیان کئے گئے 3 مدنی پھول
پیارے اسلامی بھائیو ! اس آیتِ کریمہ میں قربانی کے تعلق سے 3 اَہَم باتیں اِرْشاد ہوئیں :
( 1 ) : قربانی بہت پُرانی عِبَادت ہے
پہلی بات یہ بتائی گئی کہ قربانی بہت پُرانی عِبَادت ہے ، ارشاد ہوا :
وَ لِكُلِّ اُمَّةٍ جَعَلْنَا مَنْسَكًا
ترجَمہ کنزُ الایمان : اور ہر امت کے لئے ہم نے ایک قربانی مقرر فرمائی
مَعْلُوم ہوا پہلے جتنی اَہْلِ اِیْمان اُمتیں گزری ہیں ، ان میں ہر اُمَّت کے لئے اللہ پاک نے ایک قُربانی مقرر فرمائی تھی۔
انبیائے کرام عَلَیْہم السَّلَام اور ان کی قوموں کی قُربانیاں
چنانچہ اگر تاریخی اعتبار سے دیکھیں تو پتا چلتا ہے کہ حضرت آدم عَلَیْہِ السَّلَام سے لے کر حضرت عیسیٰ عَلَیْہِ السَّلَام تک ہر اُمّت اپنی شریعت کے مُطَابق قُربانی کیا کرتی تھی۔ مثال کے طور پر * حضرت آدم عَلَیْہِ السَّلَام کے شہزادے حضرت ہابیل رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ نے قربانی پیش کی جس کا ذِکْر قرآنِ کریم میں بھی ہے ( [1] ) * حضرت نُوح عَلَیْہِ السَّلَام کے متعلق منقول ہے کہ آپ عَلَیْہِ السَّلَام نے باقاعدہ ذبح خانہ بنا رکھا تھا ، جہاں اللہ پاک کی بارگاہ میں جانوروں کی قربانی پیش کیا کرتے تھے ( [2] ) * اللہ پاک کے خلیل حضرت ابراہیم عَلَیْہِ السَّلَام کی بارگاہِ الٰہی میں پیش کی گئی انوکھی قُربانی تو مشہور و معروف ہے * منقول ہے کہ حضرت ابراہیم عَلَیْہِ السَّلَام کے