Book Name:Qurbani Ke Aadab
اَہْلِ عَرَب ، سرورِ کائنات ، فَخْرِ مَوْجودات صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے آباء و اَجْدَاد یہ سب قربانیاں کیا کرتے ، اللہ پاک کا شُکْر ادا کیا کرتے اور قربانی کے ذریعے اللہ پاک کا قُرْب حاصِل کرتے ، اللہ پاک کو راضِی کیا کرتے تھے۔
( 2 ) : قربانی شکرِ نعمت اور عقیدہ توحید کا عملی اِظْہار
پیارے اسلامی بھائیو ! دُوسری اَہَم بات جو سورۂ حج کی آیت : 34 میں ارشاد ہوئی ، وہ قربانی کا ایک بُنیادی مقصد ہے۔ عُلَما فرماتے ہیں : زمانۂ جاہلیت میں لوگ اپنے جھوٹے خُداؤں کے لئے قربانی کیا کرتے تھے اور ذَبَح کے وقت بھی اِنہی کا نام پُکارا کرتے تھے ، مُشْرِکین کے اس شِرْک کی کاٹ کرتے ہوئے اللہ پاک نے فرمایا :
لِّیَذْكُرُوا اسْمَ اللّٰهِ عَلٰى مَا رَزَقَهُمْ مِّنْۢ بَهِیْمَةِ الْاَنْعَامِؕ-فَاِلٰهُكُمْ اِلٰهٌ وَّاحِدٌ فَلَهٗۤ اَسْلِمُوْاؕ-
( پارہ : 17 ، سورۂ حج : 34 )
ترجَمہ کنزُ الایمان : کہ اللہ کا نام لیں اس کے دئیے ہوئے بے زبان چوپایوں پرتو تمہارا معبود ایک معبود ہے تو اسی کے حضور گردن رکھو۔
یعنی اللہ پاک ہی تمہارا رازِق ( یعنی تمہیں رِزق دینے والا ) ہے ، اللہ پاک ہی نے یہ جانور پیدا فرمائے ، اللہ پاک ہی نے ان طاقتور جانوروں کو تمہارے قابُو میں دیااور اللہ پاک نے ہی انہیں ذبح کرنے اور گوشت کے ذریعے توانائی حاصِل کرنے کی تمہیں اجازت دِی ، تمہارا ایک ہی خُدا ہے ، لہٰذا جانور ذَبَح کرتے وقت اسی کا نام لو ! اسی کا شُکر ادا کرو ! اور اسی کے حُضُور سَر جھکاؤ !
معلوم ہوا؛ اللہ پاک نے جانوروں سے متعلق ہم پر جو انعامات فرمائے ، جانور پیدا کئے ، انہیں ہمارے قابُو میں دیا ، ان کا گوشت ہمارے لئے حلال فرمایا ، قربانی ان انعامات کا