Book Name:Qurbani Ke Aadab
نافِع و دافِع ہو تم شافِع و رافِع ہو تم تم سے بس اَفزوں خُدا تم پہ کروروں درود ( [1] )
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب ! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد
وَ لِكُلِّ اُمَّةٍ جَعَلْنَا مَنْسَكًا لِّیَذْكُرُوا اسْمَ اللّٰهِ عَلٰى مَا رَزَقَهُمْ مِّنْۢ بَهِیْمَةِ الْاَنْعَامِؕ-فَاِلٰهُكُمْ اِلٰهٌ وَّاحِدٌ فَلَهٗۤ اَسْلِمُوْاؕ-وَ بَشِّرِ الْمُخْبِتِیْنَۙ(۳۴)
صَدَقَ اللہ الْعَظِیْم وَ صَدَقَ رَسُوْلُہٗ النَّبِیُّ الْکَرِیْم صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم
پیارے اسلامی بھائیو ! ماہِ ذُوْالْحِجَّۃ الْحَرام اسلامی سال کا آخری اور بہت بابرکت مہینا ہے ، حضرت ابو سعید خدری رَضِیَ اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : اللہ پاک کے آخری نبی ، رسولِ ہاشمی ، مُحَمّدِ عربی صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا : سَيِّدُ الشُّهُورِ رَمَضَانُ ، وَأَعْظَمُهَا حُرْمَةً ذُو الْحِجَّةِ یعنی مہینوں کا سردار ماہِ رمضان ہےاور حرمت و عزّت کے اعتبارسے سب سے عظمت والا مہینا ذوالحجۃ الحرام ہے۔ ( [2] )
حضرت کَعْبُ الاَحْبَار رَضِیَ اللہ عنہ جنہیں حافِظُ الْکِتَابَین بھی کہا جاتا ہے ، آپ قرآنِ کریم کے بھی عَالِمْ تھے اور تورات شریف کے بھی عَالِمْ تھے۔آپ فرماتے ہیں : اللہ پاک نے زمانے کو اختیار فرمایا ، پس اللہ پاک کے ہاں سب سے محبوب زمانہ حرمت والے 4 مہینے ( یعنی ذو القعدہ ، ذو الحجہ ، محرم اور رجب ) ہیں ، ان مہینوں میں سے اللہ پاک کے ہاں سب سے زیادہ محبوب ذُوْالْحِجَّۃ الْحَرام ہے اور ذُوْالْحِجَّۃ الْحَرام میں اس کے ابتدائی 10 دن ( جن