Book Name:Qurbani Ke Aadab
عِبَادت کرنے کی توفیق نصیب فرمائے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم ۔
ہر ہر گھڑی ہے اس کی عِزّ و فَضل میں یکتا بادَل کرم کا چھایا ، ماہِ حرام آیا
بڑھتی ہیں اس میں قدریں ، نیکی کی یاد رکھنا ! کرنا نہ وقت ضائع ، ماہِ حرام آیا
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب ! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے اسلامی بھائیو ! بیان کی اِبْتدا میں ہم نے پارہ : 17 ، سورۂ حج کی آیت : 34 سننے کی سَعَادت حاصِل کی ، اللہ پاک نے فرمایا :
وَ لِكُلِّ اُمَّةٍ جَعَلْنَا مَنْسَكًا لِّیَذْكُرُوا اسْمَ اللّٰهِ عَلٰى مَا رَزَقَهُمْ مِّنْۢ بَهِیْمَةِ الْاَنْعَامِؕ-فَاِلٰهُكُمْ اِلٰهٌ وَّاحِدٌ فَلَهٗۤ اَسْلِمُوْاؕ-وَ بَشِّرِ الْمُخْبِتِیْنَۙ(۳۴) ( پارہ : 17 ، سورۂ حج : 34 )
ترجَمہ کنزُ الایمان : اور ہر امت کے لئے ہم نے ایک قربانی مقرر فرمائی کہ اللہ کا نام لیں اس کے دئیے ہوئے بے زبان چوپایوں پر تو تمہارا معبود ایک معبود ہے تو اسی کے حضور گردن رکھو اور اے محبوب خوشی سنادو ان تواضع والوں کو۔
تفسیر صراط الجنان میں ہے : یعنی پچھلی ایماندار اُمتوں میں سے ہر امت کے لئے اللہ پاک نے ایک قربانی مقرر فرمائی تا کہ وہ جانوروں کو ذبح کرتے وقت ان پر اللہ پاک کا نام لیں ، تو اے لوگو ! تمہارا معبود ایک ہے ، اس لئے ذبح کے وقت صرف اسی کا نام لو اور اسی کے حضور گردن جھکاؤ اور اخلاص کے ساتھ اس کی اطاعت کرو۔ ( [1] )
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب ! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد