Book Name:Qurbani Ke Aadab
پیارے اسلامی بھائیو ! وہ لوگ بھی سبق حاصل کریں جو جانور کو ناحق تکلیف پہنچاتے ہیں * انہیں چارہ پانی پُورا نہیں دیتے * کسی دُور علاقے سے جانور لانا ہو تو راستے میں پُوری خوراک مہیا نہیں کرتے * چھوٹی گاڑی میں بڑا جانور گھُسا دیتے ہیں * جانور کو گاڑی میں چڑھاتے اور اُتارتے وقت احتیاط سے کام نہیں لیتے * کبھی جلد بازی میں جانوروں کو گاڑی سے چھلانگ لگوا دیتے ہیں ، جس سے ان کی ٹانگ ٹوٹنے یا شدید چوٹ لگنے کا خدشہ ہوتا ہے۔
اے عاشقانِ رسول ! ہمیں ڈرنا چاہئے ، عبرت لینی چاہئے ، یہ جانور تو وہ ہے جو اپنے رَبِّ کریم کے نام پر اپنی جان قربان کر رہا ہے ، اپنی جان کی بازی لگا کر ہمارے گُنَاہوں کا کفّارہ ادا کر رہا ہے ، ہمیں تو چاہئے کہ اس کا اِحْسَان مانیں اور اس کی خوب عزّت کریں۔
اللہ پاک ہمیں ہدایت نصیب فرمائے اور مخلوقِ خُدا کے ساتھ بھلائی سے پیش آنے کی توفیق عطا فرمائے۔
اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم ۔
( 3 ) : قربانی درسِ بندگی ہے
اے عاشقانِ رسول ! سورۂ حج کی آیت : 34 کے آخر میں اللہ پاک نے فرمایا :
وَ بَشِّرِ الْمُخْبِتِیْنَۙ(۳۴) ( پارہ : 17 ، سورۂ حج : 34 )
ترجَمہ کنزُ الایمان : اور اے محبوب خوشی سنادو ان تواضع والوں کو۔
یعنی اے محبوب صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم ! جو مُخْبِت ( یعنی عاجزی کرنے والے ) ہیں ، انہیں جنّت کی خوشخبری سُنا دیجئے ! مُخْبِت ( یعنی عاجزی کرنے والے ) کون ہیں ؟ آئیے ! سنتے ہیں ، اللہ پاک فرماتا ہے :
الَّذِیْنَ اِذَا ذُكِرَ اللّٰهُ وَ جِلَتْ قُلُوْبُهُمْ وَ الصّٰبِرِیْنَ عَلٰى مَاۤ اَصَابَهُمْ وَ الْمُقِیْمِی الصَّلٰوةِۙ-وَ مِمَّا رَزَقْنٰهُمْ یُنْفِقُوْنَ(۳۵) ( پارہ : 17 ، سورۂ حج : 35 )
ترجَمہ کنزُ العرفان : وہ لوگ ہیں کہ جب اللہ کا