Book Name:Qurbani Ke Aadab
کِیا بیٹے کو قرباں راہِ حق میں اپنے ہاتھوں سے
نہیں دُنیا میں کوئی بھی خلیل اللہ کا ثانی
اے عاشقانِ رسول ! یہ ہے جذبۂ اطاعت ، جذبۂ جانثاری ، جذبۂ وفاداری ، جس طرح جانور ذَبَح کرنا سُنّتِ ابراہیمی ہے ، اسی طرح یہ جذبۂ اطاعت و فرمانبرداری ، اپنے آپ کو مکمل طور پر اللہ پاک کے سِپُرد کر دینا ، یہ بھی حضرت ابراہیم عَلَیْہِ السَّلَام کا ہی مبارک طریقہ ہے۔ یقیناً حضرت ابراہیم عَلَیْہِ السَّلَام اللہ پاک کے نبی ہیں ، ہم اُن کے برابر نہیں ہو سکتے مگر جس طرح ہم جانور قربان کر کے حضرت ابراہیم عَلَیْہِ السَّلَام کی سُنّت ادا کرتے ہیں ، یونہی خود کو اللہ پاک کے سِپُرد کر کے ، خود کو مکمل طور پر اللہ پاک کی اطاعت میں لگا دینے کی بھی کوشش کرنی چاہئے۔
پیارے اسلامی بھائیو ! جو قربانی کرتے ہیں ان پر قربانی کے احکام سیکھنا بھی ضروری ہے۔ اس تعلق سے شیخِ طریقت ، امیرِ اہلسنت ، حضرت علامہ مولانامحمدالیاس عطار قادِری رضوی دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا رسالہ بیٹا ہو تو ایسا ! اور ابلق گھوڑے سوار پڑھ لیجئے ، اوربالخصوص اپنے بچوں کو بھی پڑھائیں ، اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم ! اس میں سے بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا۔ اللہ پاک عمل کی توفیق عطا فرمائے ۔ اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم ۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب ! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد
کلمہ اینڈ دُعا ( Kalma &Dua ) ایپ کا تعارف
پیارے اسلامی بھائیو ! عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوت اسلامی کے آئی ، ٹی ڈیپارٹمنٹ نے ایک بہت ہی پیاری موبائل ایپلی کیشن بنام ”کلمہ اور دُعا“ ( Kalma&Dua )