Book Name:Qurbani Ke Aadab
شکر بھی ہے اورساتھ ساتھ اس میں اِظْہارِ توحید بھی ہے ، یعنی دُنیا بھر میں مسلمان عیدُ الاَضْحٰی کے موقع پر جانور ذَبَح کرتے وقت اللہ پاک کا نام لے کر عملی طور پر یہ اِظْہار کرتے ہیں کہ اللہ ایک ہے ، ہم پر انعام فرمانے والا ایک ہے ، تمام مخلوقات کو پیدا کرنے والا ایک ہے اور ہم صِرْف اسی ایک خُدائے وحدہٗ لَاشَرِیْک کی عبادت کرتے ہیں ، اس کے سِوا کسی کو اپنا خُدا نہیں مانتے۔
معلوم ہوا؛ قربانی کوئی رَسْم نہیں بلکہ شکرِ نعمت بھی ہے اور ساتھ ہی ساتھ عقیدۂ توحید کا عملی اِظْہار بھی ہے۔ ہمیں بھی چاہئے کہ ہم قربانی کر کے اللہ پاک کا شکر بھی ادا کریں اور اللہ پاک کی وحدانیت کا عملی طَور پر اِظْہار بھی کریں۔
پیارے اسلامی بھائیو ! یاد رکھئے ! * قربانی ہر اس بالغ مقیم مسلمان مرد وعورت پر واجِب ہے جو مالکِ نصاب ہے ( یعنی اس کے پاس ساڑھے باون ( 52.5 ) تولے چاندی یا اتنی مالیت کی رقم یا حاجتِ اصلیہ سے زائد اتنی مالیت کا سامان ہے ) ( [1] ) * قربانی واجِب ہونے کے لئے یہ ضروری نہیں کہ پورا سال مالکِ نصاب رہے بلکہ اگر اَیّام ِ قربانی ( یعنی 10 ذوالحجہ کی صبحِ صادق سے 12 ذوالحجہ کے غروبِ آفتاب تک کسی وقت قربانی واجِب ہونے کی شرائط پائی گئیں تو قربانی واجِب ہے ) * اگر کسی پر اتنا قرض ہے کہ قرض کی رقم نکالنے کے بعد وہ مالکِ نصاب نہیں رہتا تو اس پر قربانی واجِب نہیں۔ ( [2] )