Book Name:Qurbani Ke Aadab
کو عشرۂ ذوالحج کہا جاتا ہے ، یہ ) اللہ پاک کے ہاں سب سے محبوب دن ہیں۔ ( [1] )
سُبْحٰنَ اللہ ! اے عاشقانِ رسول ! عشرۂ ذی الحج کے ابتدائی 10 دن بہت بابرکت ہیں ، یہ اللہ پاک کے ہاں بہت محبوب دن ہیں ، یہاں تک کہ اللہ پاک نے قرآنِ کریم میں ان 10 راتوں کی قسم ارشاد فرمائی ، ارشاد ہوتا ہے :
وَ الْفَجْرِۙ(۱) وَ لَیَالٍ عَشْرٍۙ(۲) ( پارہ : 30 ، سورۂ فجر : 1-2 )
ترجَمہ کنزُ الایمان : اس صبح کی قسم اور دس راتوں کی۔
ایک قول کے مطابق اس آیت میں ذِکْر کی گئی 10 راتوں سے ذُو الحج کی ابتدائی 10 راتیں مراد ہیں۔ ( [2] ) پتا چلا ! ذُو الحج کی ابتدائی 10 راتیں بہت فضیلت والی ہیں کہ اللہ پاک نے ان کی قسم ارشاد فرمائی۔
حج کا مہینا آیا ، ماہِ حرام آیا طیبہ کی یاد لایا ، ماہِ حرام آیا
آئی ہیں اس کی قسمیں ، قرآں کی آیتوں میں رَب کو ہمارے بھایا ، ماہِ حرام آیا
عَشْرہ ذِی الحج میں عبادت کی فضیلت
حضرت عبداللہ بن عباس رَضِیَ اللہ عنہما سُلْطَانُ الْمُفَسِّرِیْن ہیں ، پیارے آقا ، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کے چچا زاد بھائی ہیں اور بہت عظیم صحابی ہیں۔ آپ فرماتے ہیں : اللہ پاک کے آخری نبی ، رسولِ ہاشمی ، مکی مدنی ، مُحَمّدِ عربی صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا : مَا مِنْ اَيَّامٍ اَلْعَمَلُ الصَّالِحُ فِيهَا اَحَبُّ اِلَى اللَّهِ مِنْ هٰذِهِ الْاَيَّامِ کوئی دن ایسا نہیں ہے کہ جس میں نیک عمل کرنا اللہ پاک کے ہاں ، ان 10اَیّام سے بڑھ کر محبوب ہو۔ ( [3] )