Qurbani Ke Aadab

Book Name:Qurbani Ke Aadab

بیٹے کو  اور ان کی والدہ کو مکہ مکرمہ چھوڑ آئیے !

اللہ اکبر ! بڑھاپے میں بیٹا عطا ہوا ، ابھی دُودھ پینے کی عمر میں ہےاور بیٹے کو خود سے جُدا کر دینے کا حکم آگیا ، قربان جائیے ! یہ جذبۂ اطاعت ہے ، یہ  حضرت ابراہیم عَلَیْہِ السَّلَام کی اپنے رَبّ سے کمال محبت ہے کہ یہ حکم سُن کر بھی آپ کی پیشانی پر بَل نہیں آیا ، زبان پر کوئی شکوہ آنا تو دُور کی بات ، دِل میں بھی کوئی خیال نہیں گزرا ، حضرت ابراہیم عَلَیْہِ السَّلَام نے اپنے رَبِّ کریم کے حکم پر سرِ تسلیم خم کیا اور اپنے دُودھ پیتے ننھے شہزادے کو اور ان کی والدہ محترمہ کو تنہا مکہ مکرمہ کی بےآباد وادی میں چھوڑ کر واپس تشریف لے آئے۔ ( [1] )

اللہ ! اللہ ! ...

ابھی عشق کے امتحاں اور بھی ہیں

جب حضرت اسماعیل عَلَیْہِ السَّلَام کی عمر مبارک کم وبیش 13 سال تھی ، حضرت ابراہیم عَلَیْہِ السَّلَام نے خواب دیکھا کہ اپنے بیٹے کو ذَبَح کر رہے ہیں ، انبیائے کرام عَلَیْہم السَّلَام   کے خواب وَحی ہوتے ہیں ، لہٰذاحضرت ابراہیم عَلَیْہِ السَّلَام خواب کے ذریعے دئیے گئے اس حکمِ خُداوندی پر عَمَل کرنے کےلئے مکہ مکرمہ پہنچے ، حضرت اسماعیل عَلَیْہِ السَّلَام کو خواب سُنایا ، فرمانبردار بیٹے نے عَرْض کیا :  ( [2] )

یٰۤاَبَتِ افْعَلْ مَا تُؤْمَرُ٘-سَتَجِدُنِیْۤ اِنْ شَآءَ اللّٰهُ مِنَ الصّٰبِرِیْنَ(۱۰۲ ( پارہ : 23 ، سورۂ صٰفّٰت : 102 )

ترجَمہ کنزُ العرفان : اے میرے باپ ! آپ وہی کریں  جس کا آپ کو حکم دیا جا رہا ہے۔ اِنْ شَاءَ اللہ عنقریب آپ مجھے صبر کرنے والوں  میں  سے


 

 



[1]...بخاری ، کتاب : احادیث الانبیاء ، صفحہ : 858تا860 ، حدیث : 3364خلاصۃً۔

[2]...تفسیر صاوی علی جلالین ، پارہ : 23 ، سورۂ صٰفّٰت ، زیر آیت : 102 ، جز : 5 ، جلد : 3 ، صفحہ : 123تا125۔