Book Name:Deen Ka Mazak Mat Banao
وَ اِذَا خَلَوْا اِلٰى شَیٰطِیْنِهِمْۙ ( پارہ : 1 ، سورۂ بقرہ : 14 )
ترجمہ کَنْزُ العرفان : اور جب اپنے شیطانوں کے پاس تنہائی میں جاتے ہیں۔
یہاں شیاطین سے ان مُنَافقوں کے بڑے سردار اور وہ کفّار مراد ہیں ، جو دوسروں کو گمراہ کرنے میں مَصْرُوف رہتے تھے۔ ( [1] ) یہ مُنَافق بھی انہی کے اشاروں پر چلا کرتے تھے ، چنانچہ جب مُنَافق اپنے ان شیطان سرداروں کے پاس جاتے تو
قَالُوْۤا اِنَّا مَعَكُمْۙ-اِنَّمَا نَحْنُ مُسْتَهْزِءُوْنَ(۱۴) ( پارہ : 1 ، سورۂ بقرہ : 14 )
ترجمہ کَنْزُ العرفان : کہتے ہیں کہ ہم تمہارے ساتھ ہیں ، ہم توصرف ہنسی مذاق کرتے ہیں۔
یعنی اے دوستو ! ہمارے ظاہِری برتاؤ سے دھوکا نہ کھانا ، ہم تو مسلمانوں کو بےوقوف بنانے کے لئے یہ حرکتیں کرتے ہیں ، ہمارے دِل تمہارے ساتھ ہیں ، مسلمانوں کے ساتھ یہ ظاہِری برتاؤ صِرْف اس لئے ہے تاکہ ہم ان کے ساتھ رہیں ، ان کے ساتھ مالِ غنیمت حاصِل کریں اور ان کے راز معلوم کر کے تم تک پہنچایاکریں۔ ( [2] )
اللہ اَکْبَر ! ان بدبختوں کی جرأت دیکھئے ! * کلمہ پڑھتے ہیں مگرکس لئے ؟ بطورِ مذاق * قسمیں کھا کر مسلمانوں کو اپنے اِیْمان کا یقین دِلاتے ہیں ، کس لئے ؟ بطورِ مذاق * پیارے آقا ، مکی مدنی مصطفےٰ صلّی اللہ ُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم درسِ زِندگی دیتے ہیں ، یہ بدبخت سُنتے ہیں مگر کیسے ؟ بطورِ مذاق * نمازیں پڑھتے ہیں ، کیسے ؟ بطورِ مذاق * دیگر عِبَادات کرتے ہیں ، کیسے ؟ بطور مذاق.... ! ! لَاحَوْلَ وَلَاقُوَّۃَ اِلَّا بِاللہ !
اللہ پاک ایسے بےدِینوں کے شَر سے ہمیں محفوظ فرمائے۔ ان بدبختوں نے دِین کو