Book Name:Deen Ka Mazak Mat Banao
نیک اعمال ( Naik Amal ) موبائِل ایپلی کیشن
پیارے اسلامی بھائیو ! نیک بننے اور نیک اعمال میں اضافے کے لئے دعوتِ اسلامی کے I.T ڈیپارٹمنٹ نے ایک موبائِل ایپلی کیشن جاری کی ہے ، جس کا نام ہے : نیک اعمال ( Naik Amal ) ۔ یہ ایپلی کیشن اپنے موبائل میں انسٹال کر لیجئے ، اس ایپلی کیشن میں : اسلامی بھائیوں ، اسلامی بہنوں اور طالب علموں کے لئے الگ ، الگ رسائل موجود ہیں * اس کو 6 مختلف زبانوں * انگریزی * اردو * ہندی * بنگلہ * گجراتی اور * سندھی میں استعمال کیا جا سکتا ہے * اس میں مختلف نیک اَعْمَال پر مبنی سُوالات دئیے گئے ہیں * ہر سُوال کے نیچے 30 خانے ہیں ، روزانہ اپنی مرضی کا کوئی بھی وقت مقرر کر کے اپنے اَعْمَال کا جائزہ لیجئے ، اس کے مُطَابق زِندگی گزارئیے ، اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم ! اس کی برکت سے گُنَاہوں سے بچنے اور نیکیاں کرنے کا ذہن بنے گا ، دِل کی پاکیزگی ملے گی اور کردار اُجلا اُجلا ، نکھرا نکھرا ، خوبصُورت ہو جائے گا۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب ! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
بیان کو اختتام کی طرف لاتے ہوئے ، آئیے ! ایک شرعِی مسئلہ سنتے ہیں :
( درست شرعی مسئلہ اور عوام میں مشہور غلطی کی نشاندہی )
مسئلہ : جس جگہ میت کو غسل دیا جائے اس جگہ اگر بتی یا موم بتی جلانا ضروری نہیں۔
وضاحت : عوام میں مشہور ہے کہ جس جگہ میت کو غسل دیا جائے وہاں 40 دن تک اگر بتی جلانا چاہیے ، ایسا نہیں ہے۔ جس جگہ میت کو غسل دیا جائے وہاں بلا ضرورت ایک لمحے کے لئے بھی اگر بتی یا شمع وغیرہ جلانا ، بلاوجہ مال ضائع کرنا ہے ، جو کہ جائز