Deen Ka Mazak Mat Banao

Book Name:Deen Ka Mazak Mat Banao

حضرت ابوہریرہ رَضِیَ اللہ عنہ سے روایت ہے ، اللہ پاک کے آخری نبی ، رسولِ ہاشمی صلّی اللہ ُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا : لوگوں میں بدتَرِین بندہ ذُوالْوَجْھَیْن  ( یعنی 2 چہروں والا )  ہے ، جوایک کے پاس ایک چہرے سے اور دوسرے کے پاس دوسرے چہرے سے آتا ہے۔ ( [1] ) ایک حدیثِ پاک میں ہے : بےشک جو دُنیا میں 2چہروں والا ہو ، روزِ قیامت جہنّم میں اس کی 2زبانیں ہوں گی۔ ( [2] )  

پیٹھ پیچھے بُرائیاں کرنے کا وبال

افسوس ! آج کل مُعَاشرے میں یہ بات بہت عام ہو گئی ، لوگ سامنے بھلے ہی تعریفیں کر رہے ہوں مگر پیٹھ پیچھے دوسروں کی بُرائیاں کرتے ہیں۔ صحابئ رسول حضرت عبد اللہ بن مسعود رَضِیَ اللہ عنہ فرماتے ہیں : ایک مرتبہ ہم بارگاہِ رسالت میں حاضِر تھے ، اسی دوران ایک آدمی وہاں سے اُٹھ کر چلا گیا ، اس کے جانے کے بعد ایک شخص نے اس کی بُرائی کی تو رسولِ رحمت ، شفیعِ اُمَّت صلّی اللہ ُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا : خِلال کرو ! اس نے عرض کی : کس وجہ سے خِلال کروں ، میں نے گوشت تو نہیں کھایا۔ پیارے آقا ، مکی مدنی مصطفےٰ صلّی اللہ ُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا : بےشک تُو نے اپنے بھائی کا گوشت کھایا  ( یعنی غیبت کی )  ہے۔ ( [3] )

پیارے اسلامی بھائیو ! بہت افسوس کی بات ہے کہ ہمارے ہاں یہ انداز پایا جاتا ہے ، جب کسی سے ملتے ہیں یا کوئی مجلس میں بیٹھا ہو تو اس کے ساتھ بڑی میٹھی میٹھی باتیں کرتے ہیں لیکن جب وہ اُٹھ کر چلا جائے تو اس کی بُرائیوں اور غیبتوں کا سلسلہ شروع ہو جاتا ہے ،


 

 



[1]...بخاری ، کتاب الاحکام ، باب ما یکرہ من ثناء السلطان…الخ ، صفحہ : 1741 ، حدیث : 7179۔

[2]...ابو داؤد ، کتاب الادب ، باب فی ذی الوجہین ، صفحہ : 764 ، حدیث : 4873۔

[3]...معجمِ کبیر ، جلد : 5 ، صفحہ : 75 ، حدیث : 9947۔