Book Name:Deen Ka Mazak Mat Banao
تکبرکاشکار ہوئے ، پھِر کیا ہوا ؟
اَخَذْنٰهُمْ بَغْتَةً
ان پر اچانک عذاب آیا ، اللہ پاک کا قہر برسااوریہ تباہ و برباد ہو کر رہ گئے۔
پیارے اسلامی بھائیو ! یہ اللہ پاک کی خفیہ تدبیر ہے ، اللہ کریم اپنے بندوں کو مہلت دیتا ہے * نمازِ فجر ادا نہیں کی ، پِھر بھی دِن اچھا گزر گیا ، یہ مہلت ہے * رات کو فلمیں دیکھتے دیکھتے سوئے ، صبح پھر بھی تندرست اُٹھے ، یہ مہلت ہے * لوگ جھوٹ بولتے ہیں ، ناپ تول میں کمی کرتے ہیں اور بڑی بیباکی سے کہتے ہیں : مِیَاں جھوٹ نہ بولیں تو کاروبار نہیں چلتا ( اَسْتَغْفِرُ اللہ ! ) ، غور کرنا چاہئے ! اللہ پاک کی نافرمانی کی ، دُکان پِھر بھی اچھی چل رہی ہے ، یہ اللہ پاک کی دِی ہوئی مہلت ہے * ہاتھ گُنَاہ کی طرف بڑھتے ہیں ، پھر بھی سلامت رہتے ہیں * کان گُنَاہوں بھری باتیں سُنتے ہیں مگر سننے کی طاقت چھن نہیں جاتی * آنکھ بُرائی دیکھتی ہے ، اندھی نہیں ہوتی * پاؤں بُرائی کی طرف بڑھتے ہیں ، پھِر بھی سلامت رہتے ہیں * زبان سے جھوٹ ، غیبت ، چغلی ، نہ جانے کیسے کیسے گُنَاہ کئے جاتے ہیں ، اس کے باوُجُود بولنے کی طاقت بحال رہتی ہے * غرض؛ ہم دِن رات اللہ پاک کی نافرمانیاں کرتے ہیں * سَر سے لے کر پاؤں تک گُنَاہوں کی گندگی میں لتھڑے پڑے ہیں ، اس کے باوُجُود زمین پھٹتی نہیں ، آسمان سے پتھر نہیں برستے... ! ! یہ اللہ پاک کی دِی ہوئی مہلت ہے۔ * ہمارے جسم میں رُوح موجود ہے * سانس چل رہی ہے * 3 وقت کا کھانا مِل رہا ہے * رات کو چین کی نیند آ جاتی ہے ، یہ سب نعمتیں ہیں ، ہمارے گُنَاہوں کے باوُجُود ہمیں دِی