Book Name:Deen Ka Mazak Mat Banao
کیا : کیا مجھے مہلت مل سکتی ہے تا کہ توبہ کر کے نیکیوں کا عَہْد کروں ؟ فرمایا : نہیں ، تمہاری سانسیں پورے ہو چکی ہیں۔بولا : مجھے کہاں لے جائیں گے ؟ فرمایا : اُس مقام پر جہاں تُو نے اعمال بھیجے ہیں اور اُس گھر کی طرف جو تُو نے تیّار کیا ہے۔بولا : افسوس ! میں نے نہ کوئی نیکیاں آگے بھیجی ہیں نہ ہی کوئی اچھا گھر تیار کیا ہے ۔ مَلَکُ الْمَوت عَلَیْہِ السَّلام نے فرمایا : پھر تو تجھے اُس بھڑکتی آگ کی طرف لے جایا جائے گا جو تیرا گوشت پوست نوچ لے گی ۔ یہ کہہ کر مَلَکُ الْمَوت عَلَیْہِ السَّلام نے اُس کی روح قبض کر لی اور وہ مُردہ ہو کر گر پڑا ۔ ( [1] )
جب اس بزم سے اٹھ گئے دوست اکثر اور اٹھتے چلے جا رہے ہیں برابر
یہ ہر وقت پیشِ نظر جب ہے منظر یہاں پر ترا دل بہلتا ہے کیونکر
جگہ جی لگانے کی دنیا نہیں ہے یہ عبرت کی جا ہے تماشا نہیں ہے
پیارے اسلامی بھائیو ! یہ ہمارے پاس مہلت کے دِن ہیں ، ہمیں ان سے فائدہ اُٹھانا چاہئے ، وہ مُنَافق تھے کہ انہیں مہلت دی گئی مگر انہوں نے فائدہ نہ اُٹھایا بلکہ غفلت و سرکشی میں مزید آگے بڑھتے چلے گئے ، ہم الحمد للہ ! مسلمان ہیں ، ہمارے دِلوں میں اِیمان کا نُور موجود ہے ، ہمیں چاہئے کہ غفلت سے بیدار ہوں ، مہلت کے دِنوں کا فائدہ اُٹھائیں ، گُنَاہوں سے سچّی پکّی توبہ کریں اور آیندہ نیک کاموں میں زندگی گزارنے کی پُوری کوشش شروع کر دیں۔ اللہ پاک ہم سب کو عَمَل کی توفیق عطا فرمائے۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب ! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد
[1]...احیاء علوم الدین ، کتاب ذکر الموت ، باب الثالث فی سکرات الموت …الخ ، جلد : 4 ، صفحہ : 567خلاصۃً۔