Deen Ka Mazak Mat Banao

Book Name:Deen Ka Mazak Mat Banao

  الله پاک ہمیں ایسی بے باکیوں سے محفوظ فرمائے۔

ایماں پہ رَبِّ رحمت ! دیدے تُو استقامت                      دیتا ہوں واسطہ میں تجھ کو ترے نبی کا ( [1] )

 شیخِ طریقت ، امیر اہلسنت حضرت علّامہ مولانا الیاس عطار قادری دَامَت بَرَکَاتُہمُ الْعَالِیَہ کی بہت پیاری کتاب ہے : کفریہ کلمات کے بارے میں سُوال جواب۔ یہ کِتَاب تو ہر گھر بلکہ ہر فرد کی ضرورت ہے ، اس میں عام طَورپر بولے جانے والے بہت سارے کفریہ کلمات کی معلومات ہیں۔ یہ کِتَاب لازمی حاصِل کیجئے ! اسے پڑھیئے ! اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم ! ایمان کی حفاظت کا ذہن بن جائے گا۔

 ( 3 ) : مہلت سے فائدہ اُٹھائیے !

پیارے اسلامی بھائیو ! ان آیاتِ کریمہ سے تیسرا سبق جو ہمیں سیکھنے کو مِلا وہ یہ ہے کہ اللہ پاک نے منافقوں کی سزا بیان کرتے ہوئے فرمایا :

وَ یَمُدُّهُمْ فِیْ طُغْیَانِهِمْ یَعْمَهُوْنَ(۱۵ ( پارہ : 1 ، سورۂ بقرہ : 15 )

ترجمہ کَنْزُ العرفان : اور  ( ابھی ) وہ انہیں مہلت دے رہا ہے کہ یہ اپنی سرکشی میں بھٹکتے رہیں۔

معلوم ہوا؛ اس دُنیا میں گُنَاہوں اوربُرائیوں کے باوُجُود مہلت مِل جانابھی ایک سزا ہے ، بدبخت ہے وہ بندہ جو اس مہلت سے دھوکا کھاتا ہے اور خوش نصیب ہے وہ شخص جومہلت سے فائدہ اُٹھا کر توبہ کا راستہ اِخْتیار کر لیتا ہے۔ مولانا رُوم رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ فرماتے ہیں :

تُو مَشَوْ مَغْرُور بَر حِلْمِ خُدا

دَیْر گِیْرَدْ سَخْت گِیْرَدْ مَرتُرا

مفہوم : یعنی اللہ پاک حِلْم والا ہے ، اُس کے حِلْم کو دیکھ کر مغرور مت ہو جانا کہ اللہ پاک اگرچہ


 

 



[1]...وسائلِ بخشش ، صفحہ : 178۔