Deen Ka Mazak Mat Banao

Book Name:Deen Ka Mazak Mat Banao

ہے۔ یہی وہ بدبخت ہیں جو کلمہ بھی پڑھتے تھے ، نمازیں بھی پڑھتے تھے ، روزے بھی رکھتے تھے ، صحابۂ کرام علیہمُ الرِّضْوان کی جھوٹے مُنہ تعریفیں بھی کرتے تھے ، پھر اپنی نجی مجلسوں میں کہتے تھے :

اِنَّمَا نَحْنُ مُسْتَهْزِءُوْنَ(۱۴)   ( پارہ : 1 ، سورۂ بقرہ : 14 )

ترجمہ کَنْزُ العرفان : ہم توصرف ہنسی مذاق کرتے ہیں۔

ہمیں چاہئے کہ ایسی بدتمیزی سے ہمیشہ دُور رہیں۔

دِینی باتوں کا مذاق اُڑانا سخت ترین جرم ہے

یاد رکھئے ! دِینی باتوں کا مذاق اُڑانا انتہائی سخت جُرْم ہے ، اللہ پاک قرآنِ کریم میں فرماتا ہے :

وَ اِذَا عَلِمَ مِنْ اٰیٰتِنَا شَیْــٴَـاﰳ اتَّخَذَهَا هُزُوًاؕ-اُولٰٓىٕكَ لَهُمْ عَذَابٌ مُّهِیْنٌؕ(۹)   ( پارہ : 25 ، سورۂ جاثیہ : 9 )

ترجمہ کَنْزُ العرفان : اور جب اسےہماری آیتوں میں سے کسی کا علم ہوتا ہے تو اسے ہنسی بنا لیتا ہے ، ان کیلئے ذلیل کر دینے والا  عذاب ہے۔

اذان کامذاق اُڑانے والے کا بُرا انجام

اسی طرح ایک مقام پر ارشاد ہوتا ہے :

وَ اِذَا نَادَیْتُمْ اِلَى الصَّلٰوةِ اتَّخَذُوْهَا هُزُوًا وَّ لَعِبًاؕ-ذٰلِكَ بِاَنَّهُمْ قَوْمٌ لَّا یَعْقِلُوْنَ(۵۸) 

 ( پارہ : 6 ، سورۂ مائدہ : 58 )

ترجمہ کَنْزُ الایمان : اور جب تم نماز کے لئے اذان دو تو اسے ہنسی کھیل بناتے ہیں یہ اس لئے کہ وہ نرے بے عقل لوگ ہیں۔

مُفَسِّرِیْنِ کرام فرماتے ہیں : مدینۂ پاک میں ایک غیر مُسْلِم تھا ، جب مُؤذِّن اذان  میں