Book Name:Namaz Na Parhny Ke Nuqsanat
سورہِ مریَم کی ایک آیت کی وضاحت
پیارے اسلامی بھائیو ! ہم نے ابتدا میں سورۂ مریَم کی ایک آیتِ کریمہ سننے کی سَعَادت حاصِل کی۔
سورۂ مریَم 16 وِیں پارے کی ایک مختصر سورت ہے ، اس مبارک سورت میں اللہ پاک نے مختلف انبیائے کرام علیہمُ السَّلام کا ذِکْر کیا ، مثلاً فرمایا :
وَ اذْكُرْ فِی الْكِتٰبِ اِبْرٰهِیْمَ۬ؕ-اِنَّهٗ كَانَ صِدِّیْقًا نَّبِیًّا(۴۱) ( پارہ : 16 ، سورۂ مریم : 41 )
ترجمہ کَنْزُ الایمان : اور کتاب میں ابراہیم کو یاد کرو بے شک وہ صدیق تھا غیب کی خبریں بتاتا۔
پھر فرمایا :
وَ اذْكُرْ فِی الْكِتٰبِ مُوْسٰۤى٘-اِنَّهٗ كَانَ مُخْلَصًا وَّ كَانَ رَسُوْلًا نَّبِیًّا(۵۱) ( پارہ : 16 ، سورۂ مریم : 51 )
ترجمہ کَنْزُ الایمان : اور کتاب میں موسیٰ کو یاد کرو بے شک وہ چنا ہوا تھا اور رسول تھا غیب کی خبریں بتانے والا۔
کچھ آگے چل کر فرمایا :
وَ اذْكُرْ فِی الْكِتٰبِ اِسْمٰعِیْلَ٘-اِنَّهٗ كَانَ صَادِقَ الْوَعْدِ وَ كَانَ رَسُوْلًا نَّبِیًّاۚ(۵۴) ( پارہ : 16 ، سورۂ مریم : 54 )
ترجمہ کَنْزُ الایمان : اور کتاب میں اسمٰعیل کو یاد کرو بے شک وہ وعدے کا سچا تھا اور رسول تھا غیب کی خبریں بتاتا۔
اسی طرح اور کئی انبیائے کرام علیہمُ السَّلام اور ان کی اَوْلادوں کا ذِکْر فرمایا اور ان کے پاکیزہ اَوْصاف ، ان کے اندازِ زندگی ، ان کا پاکیزہ کردار بیان کیا۔
گویا یہ معاشرے کے حَسِیْن ترین لوگوں کا ذِکْر تھا ، وہ پاکیزہ اور بلند رُتبہ انسان جن کا