Namaz Na Parhny Ke Nuqsanat

Book Name:Namaz Na Parhny Ke Nuqsanat

بھی کیا جا سکتا ہے * سرچ آپشن ( Search option )  جس میں تمام ماہناموں میں سرچ کرکے کوئی بھی چیز تلاش کی جاسکتی ہے * تمام مضامین موضوعات کے اعتبار سے ترتیب دئیے گئے ہیں ، اپنے اسمارٹ فون میں یہ اپیلی کیشن ڈاؤن لوڈ ( Download )  کر لیجئے ! خود بھی فائدہ اٹھائیے اور دوسروں کو ترغیب بھی دلائیے۔

درست کیا ہے ؟

( درست شرعی مسئلہ اور عوام میں مشہور غلط مسئلے کی نشاندہی  )

مسئلہ : وُضو کے بعد کپڑے تبدیل کرنے سے وُضو نہیں ٹوٹتا۔

وضاحت : * عوام میں مشہور ہے کہ کپڑے تبدیل کریں یا ستر کُھل جائے تو وُضو ٹوٹ جاتا ہے۔ ایسا نہیں ہے۔ وُضو کے بعد کپڑے اتارنے سے وُضو نہیں ٹوٹتا اور نہ سِتر کھلنے سے وُضو ٹوٹتا ہے * البتہ بلاوجہ سِتر کھولناکہ لوگوں کی  نظر پڑے گناہ ہے ، مرد کے لئے ناف سے لے کر گُھٹنےکے نیچے تک سارا جسم ستر ہے۔ ( [1] )  

اسماء الحسنیٰ کی برکات  ( وظیفہ )

یَامُصَوِّرُ

جس عورت کے اولاد نہ ہوتی ہو وہ سات روزے رکھے اور اِفطار کے وقت 21 بار اَلْمُصَوِّرُ پڑھ کر پانی پر دم کر کے پی لیا کرے ، اللہ پاک اس کو نیک بیٹا عطا فرمائے گا۔ ( [2] ) اِنْ  شَآءَ اللہ الْکَرِیْم !



[1]...کنزالعمال،کتاب الصلوٰۃ ، الفصل الاول، جلد:7، صفحہ:134،حدیث:19097۔

[2]...مدنی پنج سورہ  ،صفحہ:248۔