Book Name:Namaz Na Parhny Ke Nuqsanat
کہ اس کے ساتھ ہی قبر میں دفن ہوا۔ تدفین کے بعد لوگوں نے لڑکی کے والد سے پوچھا : یہ لڑکی کون سا گُنَاہ کیا کرتی تھی ؟ لڑکی کا والِد بولا : یہ کبھی کبھی نَماز قضا کر دیا کرتی تھی۔ ( [1] )
بے نَمازی کی نحوست ہے بڑی مر کے پائے گا سزا بے حد کڑی
صَلُّوا عَلَی الْحَبیب ! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد
نَماز چھوڑنے کے چند دُنیوی نقصانات
پیارے اسلامی بھائیو ! نَماز چھوڑنے کے اُخْروِی نقصانات اپنی جگہ ، اس کے ساتھ ساتھ دُنیا میں بھی اس کی نحوست ہی نحوست ہے۔ایک حدیثِ پاک میں ہے : جو بندہ سستی کی وجہ سے نَماز چھوڑ دیتا ہے ، اسے دنیا میں بھی پانچ سزائیں دی جاتی ہیں : ( 1 ) : اس کی عُمر سے برکت ختم کر دی جائے گی ( 2 ) : اس کے چہرے سے نیک بندوں کی نشانی مِٹا دی جائے گی ( 3 ) : اللہ پاک اسے کسی عمل پر ثواب نہ دے گا ( 4 ) : اس کی کوئی دُعا آسمان تک نہ پہنچے گی ( 5 ) : نیک بندوں کی دُعاؤں میں اس کا کوئی حصہ نہ ہو گا ۔ ( [2] )
علّامہ عبد الفتّاح رَحمۃُ اللہ علیہ فرماتے ہیں : نَماز بالکل نہ پڑھنے یا جماعت چھوڑنے کے سبب سے برکت ختم ہو جاتی ہے۔ ( [3] )
پیارے اسلامی بھائیو ! غور فرمائیے ! یہ بھی کیسی عبرتناک سزائیں ہیں؛نَمازی کی عمر سے برکت ختم کر دی جاتی ہے؛ آج ہم دیکھ لیں ، ایسا ہو رہا ہے ، موت کا آنا حق ہے ، اس کا وقت مقرر ہے ، موت اپنے وقتِ مقررہ پر ہی آتی ہے مگر ہم دیکھتے ہیں کہ اب اچانک موت