Namaz Na Parhny Ke Nuqsanat

Book Name:Namaz Na Parhny Ke Nuqsanat

اللہ پاک ہمیں پانچوں نَمازیں باجماعت پڑھنے بلکہ اشراق و چاشت ، اَوَّابین اور تہجد وغیرہ کی نفل نمازوں کی بھی پابندی نصیب فرمائے۔اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖنَ  صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم ۔

خواہشات کی پیروی کے نقصانات

پیارے اسلامی بھائیو ! معاشرے کو بگاڑنے والے بُرے لوگوں کا دوسرا عیب اللہ پاک نے یہ بتایا کہ

وَ اتَّبَعُوا الشَّهَوٰتِ   ( پارہ : 16 ، سورۂ مریم : 59 )

ترجمہ کَنْزُ الایمان : اور اپنی خواہشوں کے پیچھے ہوئے ۔

یہ بھی بہت بڑا عیب ہے بلکہ یوں کہا جائے کہ عیبوں کی جڑ ہے ، نَمازوں میں سُستی کا ایک سبب بھی یہی ہے ؛ نفسانی خواہشات کی پیروی کرنا۔

نفسانی خواہشات کی پیروی کے نقصانات پر مشتمل4 احادیث

 * اللہ پاک کے پیارے نبی ، رسولِ ہاشمی صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے فرمایا : 3 چیزیں ہلاکت میں ڈال دیتی ہیں :  ( 1 ) : وہ بخل جس کی اطاعت کی جائے۔  ( 2 ) : وہ نفسانی خواہشات جن کی پیروی  کی جائے۔  ( 3 ) : اور آدمی کا اپنے آپ کو اچھا سمجھنا۔ ( [1] )  * حضرت جابِر بن عبد اللہ رَضِیَ اللہ عنہ سے مروی ہے کہ حضورِ اکرم ، نورِ مُجَسَّم  صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے فرمایا : مجھے اپنی امت پر 2 باتوں  کا زیادہ خوف ہے :  ( 1 ) : خواہشات کی پیروی کرنا۔  ( 2 ) : لمبی امید رکھنا۔ کیونکہ خواہشات کی پیروی کرنا حق سے روکتا ہے اور لمبی امیدیں  آخرت کو بھلا دیتی ہیں۔ ( [2] )  * اللہ پاک کے آخری نبی ، رسولِ ہاشمی صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے فرمایا : بُرا بندہ وہ


 

 



[1]...معجمِ اوسط ،جلد:4 ،صفحہ:213،حدیث:5754ملتقطًا۔

[2]...شُعَبُ الْاِیمان،جلد:7 ،صفحہ:370 ،حدیث:10616۔