Namaz Na Parhny Ke Nuqsanat

Book Name:Namaz Na Parhny Ke Nuqsanat

کے پیچھے چلنے والے اور نَمازیں چھوڑنے والے ہیں۔ ( [1] )

نَماز چھوڑنے کے نقصانات

پیارے اسلامی بھائیو ! نَمازَیں ضائع کر دینا یعنی نَماز قضا کرنا ، وقت پر نہ پڑھنا بہت نقصان دہ ہے : * پیارے آقا ، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے فرمایا : جس کی نَماز نہیں ، اس کا اسلام میں کوئی حِصَّہ نہیں۔ ( [2] )  * ایک حدیثِ پاک میں ہے : جو جان بوجھ کر ایک نَماز چھوڑ دیتا ہے ، اس کا نام جہنّم کے اس دروازے پر لکھ دیا جاتا ہے جس  سے وہ جہنّم میں داخِل ہو گا۔ ( [3] ) * ایک روایت میں فرمایا : جس  کی نَماز فوت ہوئی گویا اس کے اَہْل و مال  جاتے رہے  ( یعنی بندے کے اَہْل و مال ہلاک ہو جانا جس طرح ناقابِلِ تلافی نقصان ہے ، ایسے ہی نَماز فوت ہو جانا بھی ناقابِلِ تلافی نقصان ہے ) ۔ ( [4] ) * روایت ہے : اللہ پاک نے اپنے نبی حضرت داؤد علیہ السَّلام  کی طرف وحی فرمائی : اے داؤد ! بنی اسرائیل سے کہو ! جس نے ایک نَماز بھی چھوڑ دی ، روزِ قیامت میں اس پر غضب فرماؤں گا۔ ( [5] )

اللہ ! اللہ ! اے عاشقانِ رسول ! اس نقصان پر غور فرمائیے ! آہ ! قیامت کا وہ ہولناک دِن ، سورج سوا میل پر آگ برسا رہا ہو گا ، تابنے کی زمین دہک رہی ہو گی ، گرمی سے کلیجہ مُنہ کو آ رہا ہو گا ، دماغ کھول رہا ہو گا ، سب اگلے پچھلے جمع ہوں گے ، ہمارے پاس وہ اعمال کہاں ہیں جو ہمیں اس وقت عذاب سے نجات دِلا سکیں گے ، اس وقت اللہ پاک کی رحمت


 

 



[1]...تفسیرِ درِّ منثور ،پارہ:16 ،سورۂ مریم،زیرِ آیت:59 ،جلد:5 ،صفحہ:526 ملتقطًا۔

[2]...مسندِ بزّار ،جلد:15 ،صفحہ:176،حدیث:8539۔

[3]...حلیۃ الاولیاء،جلد:7 ،صفحہ:299 ،حدیث:10590۔

[4]...بخاری ،کتاب المناقب ،باب علامات النبوۃ فی الاسلام،صفحہ:916 ،حدیث:3602۔

[5]...الزہر الفائح ،صفحہ:27۔