Namaz Na Parhny Ke Nuqsanat

Book Name:Namaz Na Parhny Ke Nuqsanat

کے واقعات بڑھ گئے ہیں ، اسی طرح صبح ہوتی ہے ، شام ہو جاتی ہے ، وقت تیز ہوا کے جھونکے کی طرح گزرتا چلا جا رہا ہے ، ہمارے کام پُورے ہونے کو نہیں آتے ، ایسا واضِح محسوس ہوتا ہے کہ ہمارے وقت سے برکت اُٹھا لی گئی ہے ، یہ بھی نَماز نہ پڑھنے کی نحوست ہے اور پھر نَمازیں نہ پڑھنے کی نحوست سے روزی سے بھی برکت اُٹھا لی جاتی ہے۔

سمندر میں قحط کیوں پڑا... ؟

منقول ہے : ایک بزرگ کشتی پر سُوار کہیں جا رہے تھے ، اچانک آپ کی نظر سمندر میں پڑی تو دیکھا کہ پانی کے جانور ایک دوسرے کو کھا رہے ہیں ، انہیں یہ دیکھ کر حیرانی ہوئی ، ملّاح سے پوچھا : یہ کیا راز ہے ؟ سمندری جانور ایک دوسرے کو کیوں کھا رہے ہیں ؟ ملّاح  ( یعنی کشتی چلانے والے )  نے کہا : میں 10 سال سے جانوروں کی یہی حالت دیکھ رہا ہوں  مگر مجھے اس کا راز معلوم نہیں ۔ یہ کوئی نیک بزرگ تھے ، انہوں نے اللہ پاک کی بارگاہ میں دُعا کی تو ہَاتِف  ( یعنی غیب سے کسی فرشتے وغیرہ ) نے آواز دے کر بتایا : ایک دِن ایک بےنمازی کا سمندر کی طرف گُزر ہوا ، اس دوران اسے پیاس لگی تو اس نے سمندر سے ایک چلّو بھر کر پانی پینا چاہا ، جیسے ہی اس نے پانی منہ میں ڈالا چونکہ سمندر کا پانی نمکین تھا ، اس سے پیا نہ گیا اور اس نے واپس سمندر ہی میں کلی کر دی ، یہ اس بےنمازی کے منہ سے نکلے ہوئے پانی کی نحوست ہے کہ اس کے سبب سمندر میں قحط پڑ گیا ، اسی دِن سے مچھلیاں ایک دوسرے کو کھا رہی ہیں۔ ( [1] )

صَلُّوا عَلَی الْحَبیب !                                                صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد


 

 



[1]...انیس الجلیس  (مترجَم)،صفحہ:5۔