Book Name:Namaz Na Parhny Ke Nuqsanat
ہے جسے نفسانی خواہشات سیدھے راستے سے بہکا دیں ، بُرا بندہ وہ ہے جسے اس کی خواہِشات ذَلیل کر دیں۔ ( [1] ) * دو عالَم کے مالِک و مختار ، مکی مدنی سرکار صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے فرمایا : نفسانی خواہشات سے بچتے رہو کیونکہ یہ آدمی کو اندھا ، بہرہ کر دیتی ہیں۔ ( [2] )
پیارے اسلامی بھائیو ! معاشرتی بگاڑ کے یہ 2 اہم سبب قرآنِ کریم نے بیان کئے : ( 1 ) : نمازیں ضائع کرنا ( 2 ) : خواہشات کی پیروی کرنا۔ آج ہم نے یہ پکّاعزم کرنا ہے کہ ہم ان دونوں بُرائیوں سے ہر دَم بچتے رہیں گے ، الحمد للہ ! ماہِ رمضان میں نمازیوں کی تعداد میں خوب اِضافہ ہوتا ہے ، رمضان المبارک میں نمازیں پڑھی ہیں ، اب یہ نیک کام جاری رکھنا ہے ، سارا سال بلکہ جب تک دَم میں دَم ہے ، ہمیشہ پانچوں نمازیں باجماعت ادا کرتے ہی رہنا ہے ، اس کے ساتھ ساتھ نفسانی خواہشات سے بھی بچتے رہنا ، ہم یہ 2 کام کریں گے تو اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم ! ہمارا معاشرہ سدھرے گا ، معاشرہ سدھرے گا تو قوم ترقی کی طرف بڑھتی ہی چلی جائے گی۔ اللہ پاک ہمیں پکّا نمازی بن کر دوسروں کو بنانے کی توفیق عطا فرمائے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖنَ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم ۔
ماہنامہ فیضانِ مدینہ ایپلی کیشن کا تعارف
اے عاشقانِ رسول ! دعوتِ اسلامی کے آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے ماہنامہ فیضانِ مدینہ ایپلی کیشن متعارف کروائی گئی ہے ، اس ایپلی کیشن میں یہ بہترین آپشنز ( Options ) موجود ہیں : * پچھلے تمام ماہنامہ فیضانِ مدینہ کیPDF * تمام ماہناموں کے مضامین ( آرٹیکلز ) ٹیکسٹ کی صورت میں موجود ہیں ، جن کو کاپی کرکے شیئر