Book Name:Mola Ali Ki Shan e Sakhawat
سُبْحٰنَ اللہ ! مولیٰ علی شیرِ خدا رَضِیَ اللہ عنہ کا صدقہ اللہ پاک ہمیں ایثار اور سخاوت کی توفیق نصیب فرمائے ، کاش ! بِلاحساب جنت میں داخلہ مل جائے ۔اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖنَ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم ۔
بِلا حساب ہو جنّت میں داخِلہ یَاربّ ! پڑوس خُلد میں سرور کا ہو عطا یَاربّ !
نبی کا صَدقہ سدا کیلئے تُو راضی ہو کبھی بھی ہونا نہ ناراض یَاخدا ! یَاربّ !
صَلُّوا عَلَی الْحَبیب ! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے اسلامی بھائیو ! اللہ پاک نے گھرانۂ حیدر کی نِرالی سخاوت کا ایک اور حسین پہلو اسی آیت میں بیان کیا ، ارشاد ہوتا ہے :
اِنَّمَا نُطْعِمُكُمْ لِوَجْهِ اللّٰهِ لَا نُرِیْدُ مِنْكُمْ جَزَآءً وَّ لَا شُكُوْرًا ( ۹ ) اِنَّا نَخَافُ مِنْ رَّبِّنَا یَوْمًا عَبُوْسًا قَمْطَرِیْرًا( ۱۰ )
( پارہ : 29 ، سورۂ دھر : 9-10 )
ترجمہ کَنْزُ الایمان : ہم تمہیں خاص اللہ کے لیے کھانا دیتے ہیں تم سے کوئی بدلہ یا شکر گزاری نہیں مانگتے بے شک ہمیں اپنے رب سے ایک ایسے دن کا ڈر ہے جو بہت تُرش نہایت سخت ہے۔
یعنی نِرالے سخی جب مسکین ، یتیم اور قیدی کو کھانا دیتے ہیں تو ان سے کہتے ہیں : ہم تم سے بدلہ نہیں چاہتے ، تم ہمیں شکریہ کہو ! Thanks بولو ! ہمیں اس کی بھی ضرورت نہیں ہے ، ہم تو صِرْف اللہ پاک کی رضا چاہتے ہیں ، آہ ! عنقریب ایک دِن آنے والا ہے ، اس دِن غیر مسلموں کے چہرے بگڑ جائیں گے ، ہمیں اس دِن کا خوف ہے ، ہم نے تمہیں کھانا اس