Book Name:Mola Ali Ki Shan e Sakhawat
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ ط
اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ ط بِسْمِ اللہ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم ط
اَلصَّلٰوۃُ وَ السَّلَامُ عَلَیْكَ یَا رَسُولَ اللہ وَعَلٰی اٰلِكَ وَ اَصْحٰبِكَ یَا حَبِیْبَ اللہ
اَلصَّلٰوۃُ وَ السَّلَامُ عَلَیْكَ یَا نَبِیَّ اللہ وَعَلٰی اٰلِكَ وَ اَصْحٰبِكَ یَا نُوْرَ اللہ
نَوَیْتُ سُنَّتَ الْاِعْتِکَاف ( ترجمہ : میں نے سُنَّت اعتکاف کی نِیَّت کی )
دو جہاں کے سلطان ، سَرورِ ذیشان صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے فرمایا : مجھ پر درودِ پاک پڑھنا پُل صراط پر نُور ہے جو جمعہ کے دن مجھ پر 80 بار درودِ پاک پڑھے اُس کے 80 سال کے گناہ معاف ہو جائیں گے ۔ ( [1] )
پڑھتا رہوں کثرت سے درود ان پہ سدا میں اور ذِکْر کا بھی شوق پئے غوث و رضا دے ( [2] )
صَلُّوا عَلَی الْحَبیب ! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد
الوداع الوداع ماہِ رمضان... ! !
پیارے اسلامی بھائیو ! ماہِ رمضان کا آخری عشرہ جاری و ساری ہے ، اللہ کرے کہ اس سال ماہِ رمضان 30 کا ہو جائے ، یُوں ہمیں ایک روزہ اور اس کے ساتھ ساتھ رمضانُ الْمُبَارک میں ایک جمعہ مزید نصیب ہو جائے گا ، ورنہ عین ممکن ہے کہ آج ہی کا جمعہ جُمْعَةُ الْوَدَاع ہو جائے۔ آہ ! رمضان آیا اور چل بھی دِیا.... ! !
دیکھ کر چاند میں رو پڑا تھا سامنے ہجر کا غم کھڑا تھا