$header_html

Book Name:Mola Ali Ki Shan e Sakhawat

لیجئے ، خود بھی فائدہ اُٹھائیے اور دوسروں کو بھی ترغیب دلائیے۔

درست کیا ہے  ؟

 (  درست شرعی مسئلہ اور عوام میں مشہور غلط مسئلے کی نشاندہی   )

مسئلہ : روزہ کی حالت میں مسواک کرنے میں کوئی حرج نہیں۔

وضاحت : عوام میں مشہورہے  کہ حالتِ روزہ میں مِسْواک نہیں کی جا سکتی۔ اصل میں ایسا نہیں ہے ، اصل مسئلہ یہ ہے : روزہ کی حالت میں ہر قسم کی مسواک کر سکتے ہیں اس کے کرنے سے روزہ نہیں ٹوٹتا بلکہ جس طرح عام دِنوں میں مسواک کرنا سنَّت ہے اِسی طرح روزہ کی حالت میں بھی سنَّت ہے۔ ہاں ! البتہ یہ بات یاد رہے کہ اگر روزہ دار ہونا یاد ہو اور چبانے سے ریشے ٹوٹے یا ذائقہ محسوس ہو تو چبانے سےبچنا چاہئے ۔ جس مسواک کے ریشے ٹوٹتے ہوں اور   روزہ دار ہونا یاد ہونے کی صورت میں مِسواک کا کوئی ریشہ حلق میں چلا گیا تو اس سے روزہ ٹوٹ جائے گا۔  ( [1] )   فتاویٰ عالمگیری میں ہے : روزہ کی حالت میں مسواک کرنے میں کوئی حرج نہیں خواہ مسواک خشک ہو یا تر اورخواہ صبح کی جائے یاشام کو۔ ( [2] )  

اسماء الحسنیٰ کی برکات ( وظیفہ )

یَابَارِئُ

جوکوئی ہر جمعہ کو 10 بار  یَابَارِئُ پڑھ لیا کرے گا ، اللہ پاک اُس کو بیٹا عطا فرمائے گا۔ ( [3] ) اِنْ  شَآءَ اللہ الْکَرِیْم !



[1]...جنات کو برا بھلا کہنا کیسا ؟ ، صفحہ : 10۔

[2]... فتاویٰ ہندیہ ، کتاب الصوم ، الباب الثالث فیما یکرہ للصائم وما لا یکرہ ، جلد : 1 ، صفحہ : 199۔

[3]...مدنی پنج سورہ  ، صفحہ : 248۔



$footer_html