Book Name:Mola Ali Ki Shan e Sakhawat
نے تیسرے دِن بھی صبر کیا اور ساری روٹیاں سُوالی کو عطا فرما کر خُود پانی سے افطار کر لیا۔ ( [1] )
بھوکے رہ کے خود اَوروں کو کھلا دیتے تھے کیسے صابِر تھے محمد کے گھرانے والے
اللہ اکبر ! پیارے اسلامی بھائیو ! اندازہ لگائیے ! یہ کیسا اِیْثار ہے ، کیسی نرالی سخاوت ہے۔ اَہْلِ بیتِ اطہار کا پاک گھرانہ ، 3 روزے ، تینوں دِن روٹیاں بنیں اور تینوں دِن سُوالی آیا ، ان پاک لوگوں نے تینوں ہی دِن ساری کی ساری روٹیاں صدقہ کر کے خُود پانی سے اِفْطار کر لیا۔اللہ پاک کو ان پاک لوگوں کی یہ نِرالی ادا ایسی پسند آئی کہ رَبِّ کائنات نے قرآنِ کریم میں اس ایثار کا ذِکْر کیا ، اس ذِکْر کا انداز بھی دیکھئے ! لفظوں کی ترتیب پر غور فرمائیے ! پہلے دِن مسکین آیا تھا ، اللہ پاک نے فرمایا :
وَ یُطْعِمُوْنَ الطَّعَامَ عَلٰى حُبِّهٖ مِسْكِیْنًا ( پارہ : 29 ، سورۂ دھر : 8 )
ترجمہ کَنْزُ الایمان : اور کھانا کھلاتے ہیں اس کی محبت پر مسکین ( کو ) ۔
دوسرے دِن یتیم آیا تھا تو اللہ پاک نے دوسرے نمبر پر یتیم کا ذِکْر کیا ، فرمایا :
وَّ یَتِیْمًا ( پارہ : 29 ، سورۂ دھر : 8 )
ترجمہ کَنْزُ الایمان : اور یتیم ( کو ) ۔
تیسرے دِن قیدی آیا تھا تو اللہ پاک نے اس کا ذِکْر تیسرے نمبر پر کرتے ہوئے فرمایا :
وَّ اَسِیْرًا ( پارہ : 29 ، سورۂ دھر : 8 )
ترجمہ کَنْزُ الایمان : اور اَسِیر ( قیدی ) کو ۔
سخاوتِ مرتضیٰ کے چند حسین پہلو
پیارے اسلامی بھائیو ! اس آیتِ کریمہ میں حضرت مولا علی شیرِ خُدا اور آپ کے اَہْلِ خانہ رَضِیَ اللہ عنہم کی نِرالی سخاوت کے چند حسِیْن پہلو بھی بیان کئے گئے ہیں۔