Book Name:Zoq e Ramzan Barqarar Rakhy
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْبِ ! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد
باقی لمحات کو غنیمت جانیئے... !
اے عاشقانِ رسول ! اللہ پاک ہمیں بھی ماہِ رمضان کی محبّت اور اس کا غم نصیب فرمائے۔ رمضان المبارک کے ابھی چند دِن باقی ہیں ، آہ ! یہ مبارک گھڑیاں جلد ہی ختم ہو جائیں گی ، ماہِ رمضان ہمیں داغِ مُفارقَت ( یعنی جُدائی کاغم ) دے کر رُخصت ہو جائے گا ، اس لئے ان مبارک لمحات کو غنیمت جانتے ہوئے خوب تَوبہ و استغفار کر لیں ، جتنی زیادہ ہو سکے نیکیاں کر لیں کہ زندگی میں دوبارہ ماہِ رمضان نصیب ہو گا یا نہیں ، اس کی ہمارے پاس کوئی گارنٹی نہیں ہے۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْبِ ! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد
امام ابو القاسِم قُشَیْری رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ لکھتے ہیں : اللہ پاک کے ایک نبی عَلَیْہِ السَّلَام کہیں سے گزر رہے تھے ، آپ نے راستے میں ایک چھوٹا سا پتھر دیکھا ، اس میں سے مسلسل پانی نکل رہا تھا ، بڑے پہاڑ میں سے چشمہ جاری ہونا معمول کی بات ہے مگر چھوٹے سے پتھر سے پانی نکلنا اور مسلسل نکلتے رہنا یہ حیرانی کی بات ہے ، اللہ پاک کے نبی عَلَیْہِ السَّلَام کو پتھر سے پانی نکلتا دیکھ کر تعجب ہوا تو اللہ پاک نے اس پتھر کو بولنے کی طاقت عطا فرمائی ، پتھر نے عرض کیا : اے اللہ پاک کے نبی عَلَیْہِ السَّلَام ! جب سے مجھے معلوم ہوا ہے کہ جہنّم کا ایندھن آدمی اور پتھر ہیں ، اُس وقت سے میں خوفِ خُدا کے سبب رو رہا ہوں ، آپ عَلَیْہِ السَّلَام