Zoq e Ramzan Barqarar Rakhy

Book Name:Zoq e Ramzan Barqarar Rakhy

ہوتا ہے ،  ( [1] ) بھوک اللہ پاک کے خزانوں میں سے ایک خزانہ ہے ، جو اللہ پاک صرف اپنے پسندیدہ بندوں کو ہی عطا فرماتا ہے۔  ( [2] )

اے عاشقانِ رسول ! جیسے ہم ماہِ رمضان المبارک میں روزہ رکھ کر دِن بھر بھوک پیاس برداشت کرتے ہیں ، ذوقِ رمضان برقرار رکھنے کے لئے ماہِ رمضان کے بعد بھی بھوک پیاس برداشت کریں ، اِنْ شَآءَ اللّٰهُ الْکَرِیْم ! نفسِ اَمَّارہ کا زور ٹوٹے گا اور تقویٰ نصیب ہو گا۔

نفل روزوں کے فضائِل و فوائد

بھوک کی برکتیں حاصِل کرنے کا بہترین انداز  روزہ ہے۔ کوشش کر کے ماہِ رمضان کے بعد بھی نفل روزوں  کا سلسلہ رکھا جائے تو اِنْ شَآءَ اللّٰهُ الْکَرِیْم ! پُورا سال ذوقِ رمضان برقرار رہے گا۔

نفل روزوں کے 2 فضائل

 ( 1 ) : جس نے رِضائے الہٰی کے لئے ایک دن کا نفل روزہ رکھا تو اللہ پاک اس کے اور دوزخ کے درمیان ایک تیز رفتار سوار کی 50سالہ مُسافَت  ( یعنی فاصلے ) تک دور فرما دے گا۔ ( [3] )   ( 2 ) : حضرتِ ابو اُمامہ رَضِیَ اللہ عَنْہ فرماتے ہیں : میں نے عرض کیا : یا رَسُولَ اللہ صَلَّی اللہ عَلیہ واٰلہٖ و سَلَّم ! مجھے ایسا عمل بتایئے جس کے سبب جنت میں داخل ہو جاؤں ۔فرمایا : روزے کو خود پر لازم کر لو کیونکہ اس کی مثل کوئی عمل نہیں ۔راوی کہتے ہیں : حضرتِ ابو


 

 



[1]...منہاج العابدین ،  صفحہ : 229۔

[2]...احیاء العلوم ، جلد : 3 ، صفحہ : 107۔

[3]... کنز العمال ، کتاب الصوم ، باب الثانی فی صوم النفل ، جزء : 8 ، جلد : 4 ، صفحہ : 255 ، حدیث : 24149۔