Zoq e Ramzan Barqarar Rakhy

Book Name:Zoq e Ramzan Barqarar Rakhy

زبان سے بھی اس کا شکر ادا کریں اور ساتھ ہی ساتھ عملی طور پر بھی  شکر کی ادائیگی کے لئے گُنَاہوں سے بچیں ، ماہِ رمضان اب چند دِن کا مہمان ہے ، جلد ہی رخصت ہو جائے گا ، اَصْل شکرِ رمضان یہ ہے کہ ہم ماہِ رمضان کے بعد بھی ذوقِ رمضان برقرار رکھیں اور گُنَاہوں سے بچ کر نیکیوں بھری زندگی گزاریں۔اللہ پاک  ہمیں توفیق عطا فرمائے ۔اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖنَ  صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم  ۔ 

شُکر کسے کہتے ہیں

امامُ الطَّائِفہ  ( یعنی اولیا کے امام )  حضرت جنید بغدادی رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ کی عمر مبارک 7 سال تھی ، آپ حضرت سِرِّی سقطی رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ کی خِدْمت میں رہا کرتے تھے ، ایک روز حضرت سِرِّی سقطی رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ تشریف فرما تھے ، دیگر لوگ بھی حاضِر تھے ، شُکر کے متعلق بات چل رہی تھی ، حضرت سِرِّی سقطی رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ نے حضرت جنید بغدادی رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ سے فرمایا : بیٹا ! تم بتاؤ ! شُکر کیا ہے ؟ حضرت جنید بغدادی رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ نے عرض کیا : اَنْ لَّا تَعْصِی اللہ بِنِعْمَۃٍ یعنی نعمت کے بدلے میں اللہ پاک کی نافرمانی نہ کرنا ، یہ شُکر ہے۔   ( [1] )

معلوم ہوا اَصْل شُکر تو یہی ہے کہ آدمی کو نعمت ملے تو گُنَاہوں میں مَصْرُوف ہونے کے بجائے ، اللہ پاک کا فرمانبردار بنے۔ اللہ پاک ہمیں ماہِ رمضان کی نعمتوں پر خوب خوب شُکر ادا کرنے ، رمضان کے بعد بھی ذوقِ رمضان برقرار رکھنے اور نیکیوں بھری زندگی گزارنے کی توفیق عطا فرمائے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖنَ  صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم   ۔


 

 



[1]...رسالہ قشيریہ ، کتاب الشکر ، صفحہ : 212۔