Book Name:Zoq e Ramzan Barqarar Rakhy
دو ( 2 ) وادِیاں بھی ہوں تو وہ تیسری وادی کی تمنّا کر ے گا اور اِبنِ آدم کے پیٹ کو قبْر کی مِٹّی کے سِوا کوئی چیز نہیں بھر سکتی۔ ( مسلم ، کتاب الزکاۃ ، باب لوان لابن آدم وادیین لابتغی ثالثاً ، ص۴۰۴ ، حدیث : ۲۴۱۵ )
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب ! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد
دعوتِ اسلامی کےہفتہ وارسنّتوں بھرےاجتماع کے حلقوں میں اس بارشیڈول کےمطابق ” نیا لباس پہنتے وقْت کی دعا “ یادکروائی جائےگی۔وہ دْعایہ ہے :
الحمد لِلّٰہ الَّذِی کَسَانِیْ مَا اُوَارِیْ بِہٖ عَوْرَتِیْ وَ اَتَجَمِّلُ بِہٖ فِیْ حَیَاتِی۔ ( ترمذی ، کتاب الدعوات ، باب ، ۵ / ۳۲۸ ، حدیث : ۳۵۷۱ )
ترجمہ : تمام خوبیاں اللہ تعالی کے لئے جس نے مجھے وہ کپڑا پہنایا جس سے میں اپنا سَتر چھپاتا ہوں اور زندگی میں اس سے زینت کرتا ہوں ۔ ( خزینہ رحمت ، ص ۶۷ )
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب ! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد
* اجتماعی جائزے کا طریقہ ( 72نیک اعمال (
فرمانِ مُصْطَفٰے صَلَّی اللہ عَلَیْہِ واٰلہٖ وسلَّم : ( آخرت کے معاملے میں ) گھڑی بھر غور و فکر کرنا 60 سال کی عبادت سے بہتر ہے۔ ( جامع صغیرللسیوطی ، ص۳۶۵ ، حدیث : ۵۸۹۷ )
آئیے ! نیک اعمال کا رسالہ پُر کرنے سے پہلے ” اچھی اچھی نیتیں “ کرلیجئے۔
( 1 ) رِضائے الٰہی کے لئے خود بھی نیک اعمال کے رِسالے سے اپنا جائزہ لوں گا اور دوسروں کو بھی