Book Name:Zoq e Ramzan Barqarar Rakhy
آسان ترجمہ ، ترجمۂ کنز العرفان اور * آسان انداز میں لکھی گئی ، اُرْدُو کی سب سے جدید ( Latest ) تفسیر تفسیر صراط الجنان شامل ہے۔ آپ کہیں بھی ہوں ، اس ایپلی کیشن کی مدد سے قرآنِ کریم ترجمہ وتفسیر کے ساتھ پڑھ کر بآسانی سمجھ بھی سکتے ہیں اور ساتھ ہی ساتھ قرآنی آیات کو ، ترجمہ اور تفسیر کو واٹس ایپ ، فیس بُک وغیرہ پر اپنے دوستوں کے ساتھ شیئر بھی کر سکتے ہیں۔ پہلی فرصت میں ہی یہ ایپلی کیشن اپنے موبائل میں انسٹال کر لیجئے ، عِلْمِ دین سیکھئے اور دوسروں تک پہنچا کر نیکی کی دعوت عام کرنے کا ثواب کمائیے۔
پیارے اسلامی بھائیو ! نیک بننے ، گناہوں سے بچنے اور اس ذریعے سے اللہ پاک کی محبت پانے کے لئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے ہر دم وابستہ رہیے ، ذیلی حلقے کے 12 دینی کاموں میں حصہ لیجئے۔ شیخِ طریقت امیر اہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے عطا کردہ 72 نیک اعمال کا رسالہ پُر کرنے کی عادت بنالیجئے۔ ان ” 72 نیک اعمال “ میں سے ایک نیک عمل نمبر 24 یہ ہے کہ کیا آج آپ نے کم از کم ایک دینی درس ( مسجد ، دکان ، بازار وغیرہ جہاں سہولت ہو ) دیا یا سنا ؟ ان شاء اللہ اس نیک عمل پر عمل کرنے کی برکت سے نمازوں کی پابندی ملے گی ، مسجد سے رشتہ بنا رہے گا جس طرح رمضان میں بنا ہوا ہے ، علم میں اضافہ ہوگانیز گناہوں سے بچنے اور نیکیاں کرنے کا ذہن بنے گا۔آپ تمام عاشقانِ رسول مدنی قافلوں میں سفر کیجئے اور نیک اعمال کا رسالہ پُر ( Fill ) کرکے ہر ماہ کے ابتدائی دنوں میں اپنے ذمہ دار کو جمع کروانے کا معمول بنا لیجئے۔ اللہ پاک ہمیں