Zoq e Ramzan Barqarar Rakhy

Book Name:Zoq e Ramzan Barqarar Rakhy

رمضان کریم کا ایک مقصد : نفسِ اَمَّارہ کی اِصْلاح

پیارے اسلامی بھائیو ! اللہ پاک نے ماہِ رمضان کے روزے فرض کیوں فرمائے ، علمائے کرام نے اس کی بہت سی حکمتیں لکھی ہیں ، ان میں سے ایک حکمت یہ ہے کہ  روزہ رکھنے کی برکت سے نفسِ اَمَّارہ کی اِصْلاح ہوتی اور تقویٰ کی دولت ملتی ہے۔

ہمارے دو بڑے دُشمن ہیں : ( 1 ) : شیطان ( 2 ) : نفسِ اَمَّارہ۔ماہِ رمضان میں شیطان کو تو قید کر دیا جاتا ہے ، باقی رہا نَفْسِ اَمَّارہ تو اس کا زور توڑنے کے لئے ہم روزہ رکھتے ہیں ، بھوک لگتی ہے ، پیاس لگتی ہے ، اس کے باوُجُود ہم کھاتے پیتے نہیں ہیں ، صبح سحری سے لے کر افطار تک نفسِ اَمَّارہ کی خواہشات سے رُکے رہتے ہیں ، اس سے نفسِ اَمَّارہ کا زور ٹوٹتا ہے اور اس کی اِصْلاح ہوتی ہے۔

معلوم ہوا رمضان المبارک کے مقاصِد میں سے ایک اہم مقصد نفسِ اَمَّارہ کی اِصْلاح ہے ، لہٰذا ذوقِ رمضان برقرار رکھنے کے لئے ضروری ہے کہ ہم رمضان کریم  کے بعد بھی نفسِ اَمَّارہ کی اِصْلاح پر توجہ دیں۔

نفسِ اَمَّارہ کی اِصْلاح کا طریقہ

حضرت شیخ فرید الدِّین عطار  رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ فرماتے ہیں : نفس کو قابُو میں کرنے کے لئے تین ہتھیاروں کی ضرورت ہے :  ( 1 ) : خنجرِ خاموشی ( 2 ) : شمشیرِ جُو  ( یعنی بھوک کی تلوار )    ( 3 ) : نیزۂ تنہائی و ترکِ ہجوم۔ یہ تین ہتھیار ہوں تو نفسِ اَمَّارہ کو قابو میں کر کے اس کی